بیجنگ : چین کی ریاستی کونسل کے دفترِ اطلاعات کی جانب سے منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں چین کی قومی ٹیکس انتظامیہ کے متعلقہ ذمہ دار نے بتایا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران ٹیکس اور فیسوں کی مد میں مجموعی وصولیاں 167 کھرب یوآن تک پہنچ گئیں۔ ان میں ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدنی 100 کھرب یوآن سے تجاوز کر گئی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 4.9 فیصد زیادہ ہے۔ اس اضافے کی بنیادی وجوہات میں معیشت کا مجموعی استحکام اور بہتری، ٹیکس آمدنی سے قریبی تعلق رکھنے والے پروڈیوسر پرائس انڈیکس کی مسلسل بحالی، اور نئے شعبوں اور اہم صنعتوں کی مضبوط ترقی شامل ہیں۔اسی دوران، سماجی انشورنس کی فیسوں کی وصولی 45 کھرب یوآن رہی، جبکہ ٹیکس کے علاوہ دیگر آمدنی 18 کھرب یوآن ریکارڈ کی گئی، جس سے قومی مالیاتی وسائل کو مزید استحکام حاصل ہوا۔
Trending
- یو ایس اوپن: عالمی نمبر ایک ریباکینا اور دفاعی چیمپئن سبالینکا فائنل میں آمنے سامنے
- سائنسدان نے دریافت کی گئی کیڑوں کی نئی نسل کا نام ’ٹیلر سوئفٹ‘ کے نام پر رکھ دیا
- عوام کو حقیقی ریلیف کیلئے مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنائینگے،شفقت محمود
- ویمنز ایشیا کپ: پاکستان شکست کا بدلہ لینے، سری لنکا دوبارہ فائنل کھیلنے کیلیے بےتاب
- شہزادی ڈیانا کا مشہور ’ریونج ڈریس‘ نیلامی کے لیے تیار، کتنے میں فروخت ہونے کا امکان؟
- ایس آئی ایف سی کی ون ونڈو سہولت کاری، معاشی مواقع اور کاروباری ترقی کے نئے دور کا آغاز
- مکران ڈویژن؛ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، فتنۃ الہندوستان کا بڑا حملہ ناکام
- ایشین گیمز کیلیے 165 ارکان کو این او سی جاری
- مشہور بھارتی پنجابی گلوکار پر فائرنگ کی خبریں، والد نے اہم وضاحت کردی
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا