غزہ :اسرائیلی فوج نے درندگی کی انتہا کرتے ہوئے نماز پڑھتے فلسطینیوں پر ہزارو ں پاؤنڈ وزنی بم گرا دیے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 100 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے الدرج میں پناہ گزین کیمپ میں قائم اسکول میں 250 کے قریب فلسطینی نما فجر ادا کر رہے تھے کہ اسرائیل نے ان پر بم برسا دیے، میزائلوں کے حملے میں 100 فلسطینی شہیدہوئے جن میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے اسکول پر تین میزائل گرائے، ہر بن کا وزن 2 ہزار ؤانڈ تھا، اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے والےاسکول میں بےگھرفلسطینیوں نے پنا ہ لے رکھی تھی۔
اس حوالے سے اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اسکول حماس کا ہیڈ کوارٹر تھا جہاں دہشت گرد موجود تھے جبکہ غزہ کے حکام کا کہناہے کہ اسرائیل نے جان بوجھ کر اسکول کو نشانہ بنایا، فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد نے الدرج کےاسکول پراسرائیلی بمباری کومکمل طورپر جنگی جرم قراردیدیا۔
ادھر قطر، مصر اور امریکا نے اسرائیل اور حماس کو جنگ بندی کے لیے نئی تجویز پیش کر دی ہے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے تجویز پر مذاکرات کے لیے حامی بھرلی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ 15 اگست کو اسرائيلی وفد مذاکرات میں شرکت کرے گا۔
تینوں ملکوں کے مشترکہ بیان میں کہا گيا ہےکہ 15 اگست سے مذاکرات شروع کریں جو دوحا یا قاہرہ میں ہو سکتے ہيں، اب کسی فریق کی طرف سے عذر پیش کرنے کی ضرورت نہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق قطر، مصر اور امریکا، اسرائیل اور حماس پر 15 اگست سے جنگ بندی مذاکرات شروع کرنے پر دباؤ ڈال رہے ہیں تاہم فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اس حوالے سے کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک39 ہزار 700 فلسطینی شہید اور 91 ہزار 700 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
Trending
- چین کا 15واں پانچ سالہ بجلی منصوبہ جاری، 2030 تک سبز توانائی کا نظام قائم کرنے کا ہدف
- چینی انڈیکسز اور اثاثوں کے عالمی اثر و رسوخ میں مزید اضافہ کیا جائے گا، چائنا سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن
- “چینی اسٹائل کی ٹھنڈک” نے عالمی موسمِ گرما کی کھپت کا نقشہ ہی بدل دیا، چینی میڈیا
- جاپان اور امریکہ کی مشترکہ مداخلت بھی جاپانی ین کی گرتی ہوئی قدر کو نہیں روک سکتی، رپورٹ
- ملک میں سونے کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں
- ایران توانائی کی تنصیبات پر حملوں کی صورت میں کس کس ملک کو نشانہ بناسکتا ہے؟ نام سامنے آگئے
- ورلڈ جوجِٹسو چیمپئن شپ میں پاکستان نے 2 گولڈ اور ایک برونز میڈل جیت لیا
- آزاد کشمیر انتخابات: حلقہ ایل اے 27 مظفرآباد ون میں پولنگ ملتوی
- فلم “دی روڈ ٹو وکٹری کے پیچھے چینی فوج کی جنگ کو روکنے کی منطق
- چین کی الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ صنعت کی آمدن میں 18.5 فیصد اضافہ