News Views Events
Apna Watan

چینی صدر کا چائنا میڈیا گروپ کے پروگرام “شیاؤ لابا” (لٹل ٹرمپٹ) کی 70ویں سالگرہ پر تہنیتی خط

0

بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے پروگرام “شیاؤ لابا” (لٹل ٹرمپٹ) کی نشریات کے آغاز کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر صدر شی جن پھنگ نے تہنیتی خط ارسال کیا، جس پر چائنا میڈیا گروپ کے عہدیداروں و کارکنوں اور بچوں کے لیے ادبی و ثقافتی سرگرمیوں سے وابستہ افراد اور اساتذہ کا پرجوش ردِعمل سامنے آیا ہے۔
متعلقہ حلقوں کا کہنا ہے کہ وہ صدر شی جن پھنگ کی ہدایات کو ہمیشہ یاد رکھتے ہوئے عہدِ حاضر کی ترقیاتی رفتار سے ہم آہنگ رہیں گے، بچوں کی ثقافت کے فروغ کے لیے مسلسل کام کریں گے اور توجہ و خلوص کے ساتھ ایسی معیاری تخلیقات پیش کریں گے جو بچوں کو پسند آئیں ، تاکہ اخلاقی، فکری، جسمانی، جمالیاتی اور محنت کی تعلیم میں ہمہ جہت سوشلسٹ معماروں اور جانشینوں کی تربیت میں مزید کردار ادا کیا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.