اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چودھری سالک حسین نے عراق میں پاکسانیوں کی گمشدگی کے حوالے سے خود سے منسوب کسی بھی بیان کی تردید کی ہے۔
چودھری سالک حسین نے سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں واضح کیا کہ ان سے منسوب عراق میں 50 ہزار پاکستانی زائرین کی زیارت کے دوران لاپتا ہونے کا بیان سراسر غلط، گمراہ کن اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے کبھی ایسا بیان نہیں دیا۔
یاد رہے کہ مقامی میڈیا کے کچھ اداروں نے نے حال ہی میں ایک خبر چلائی تھی جس میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ عراق میں 50 ہزار پاکستانی گم ہوگئے ہیں۔
دریں اثنا وزارت کی جانب سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ زائرین پرائیویٹ آپریٹرز کے ذریعے زیارت کے لیے عراق کے سفر کا اہتمام کرتے ہیں تاہم زائرین کی سہولت اور بہبود کے عمل کو بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔
Trending
- جشن آزادی کے موقع پر ایکسپورٹرز کے لیے مارکیٹ انٹیلی جنس اینڈ ٹریڈ سپورٹ سسٹم کا افتتاح
- پاکستان اپنے دفاع، آبی وسائل کے تحفظ کیلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا، وزیراعظم
- بابر اعظم ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے
- راولپنڈی: نوجوان وی لاگر موٹر سائیکل سمیت دریائے سواں میں گر کر جاں بحق
- اگست کے دوسرے ہفتے بھی ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ
- یوم آزادی پر پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شجرکاری مہم، ہزاروں پودے لگائے گئے
- نیشنل چیمپئنز کپ: گرینز نے گولڈ کو 128 رنز سے شکست دے دی
- سیلینا گومز پر سرمایہ کاروں کا فراڈ کا الزام، ذہنی صحت کے اسٹارٹ اپ پر مقدمہ
- وفاقی حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے دباؤ میں آگئی، منافع بڑھانے کی منظوری
- pakistan civil awards 2026 deputy prime minister including other personalities nominated