ہانگ کانگ کے چڑیا گھر میں پانڈا جڑواں بچوں کو جنم دینے کے بعد پہلی بار دنیا کی معمر ترین ماں بن گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہانگ کانگ کے اوشین پارک میں یانگ یانگ نامی ایک پانڈا نے جڑواں بچوں کو جنم دیا۔
چڑیا گھر انتظامیہ نے بتایا کہ پانڈا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش 19 سال کی عمر میں ہوئی ہے جس میں اس نے ایک نر اور ایک مادہ بچے کو جنم دیا ہے۔
چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق پانڈے 4 اور 7 سال کی عمر کے درمیان افزائش نسل کو پہنچ جاتے ہیں اور بڑی عمر میں پہنچنے کے بعد ان میں بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت بہت کم ہوجاتی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہےکہ پانڈا اور بچوں کی دیکھ بھال کا خاص خیال رکھا جارہا ہے جب کہ پیدا ہونے والی مادہ پانڈا تھوڑی کمزور ہے، جسے انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔
انتظامیہ نے کہا کہ وہ جلد چڑیا گھر کی سیر کو آنے والے سیاحوں کیلئے بچوں کی نمائش کریں گے۔
Trending
- آج کے احتجاج ختم، حافظ نعیم کا 9 اگست کو وزیراعلیٰ اور گورنر ہاؤسز کے باہر دھرنوں کا اعلان
- کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا، 5335 پوائنٹس کا اضافہ
- آزاد جموں و کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ: 2 اضلاع میں پولنگ ملتوی
- کھلے گھی، تیل، دودھ کے معیار کا ملک گیر سروے کروانے کا فیصلہ
- سندھ میں سرکاری اسکولوں کے نئے اوقات جاری، فوری نفاذ کا حکم
- انگلینڈ کے 25 سالہ فاسٹ بولر کا اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان
- انتظار کی گھڑیاں ختم! جی ٹی اے 6 کا نیا لُک کونسی تاریخ کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہو گا؟
- درآمدی گاڑیوں پر ٹیرف میں 52 فیصد کمی کی تجویز، اختلافات برقرار
- ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی بڑی کارروائی، کسٹمز کا ایک سپرنٹنڈنٹ اور دو انسپکٹرز گرفتار
- سری لنکا کیخلاف سیریز کے آغاز سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا، کپتان انجرڈ