اسلام آباد: سپریم کورٹ نے این اے 97 فیصل آباد میں دوبارہ گنتی کی مسلم لیگ ن کے امیدوار علی گوہر بلوچ کی اپیل خارج کر دی۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔
جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ ریکارڈ سے ثابت کریں ریٹرننگ افسر کو دوبارہ گنتی کی درخواست بروقت دی گئی تھی، آپ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر انخصار کر رہے ہیں لیکن سپریم کورٹ نے فیصلے میں دو اصول طے کیے، سپریم کورٹ نے کہا جب دوبارہ گنتی کی درخواست بروقت آئے تو دوبارہ گنتی سے آر او انکار نہیں کر سکتا۔
جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ نے دوبارہ گنتی کے لیے دونوں امیدواروں میں ووٹوں کے فرق کو بھی بیان کیا، ریکارڈ سے کہیں بھی ثابت نہیں ہو رہا کہ دوبارہ گنتی کی درخواست 9فروری کو آئی تھی، آپ جس کاغذ پر انخصار کر رہے ہیں اس پر تاریخ بھی درج نہیں، کیا ریٹرننگ افسر نے کسی بھی فورم پر تسلیم کیا کہ دوبارہ گنتی کی درخواست آئی تھی۔
وکیل ن لیگ حسن رضا نے دلائل میں کہا کہ ریٹرننگ افسر جھوٹ بھی تو بول سکتا ہے، جس پر جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ ریٹرننگ افسر نے کہا دوبارہ گنتی کی درخواست بعد میں ذہن میں آنے والی سوچ ہے۔
دوران سماعت ڈی جی لاء محمد ارشد عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس امین الدین خان نے ڈی جی لاء سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا ریکارڈ کیا کہتا ہے۔ ڈی جی لاء نے بتایا کہ ہمارے ریکارڈ کے مطابق 9فروری کو دوبارہ گنتی کی درخواست نہیں دائر کی گئی۔
Trending
- پہلے نصف سال میں چین میں سماجی لاجسٹکس کا مجموعی حجم 181 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گیا
- چین کا ترکیہ سے ڈبلیو ٹی او کے پینل فیصلے کا احترام کرتے ہوئے عملی اقدامات کا مطالبہ
- چین میں رواں سال 4 لاکھ 53 ہزار ایجادی پیٹنٹس کی منظوری
- سی پیک کے تحت پاکستانی آم کی چینی منڈی میں فروخت میں مسلسل اضافہ
- زائد پیداواری صلاحیت”: صرف چین کو ناپنے کا ایک سیاسی پیمانہ
- چین اور پیرو کے تعلقات لاطینی امریکی ممالک میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں، چینی عہدیدار
- چین اور ساؤ ٹومے و پرنسیپے کے تعلقات نے مثبت رفتار سے ترقی کی ہے، چینی صدر
- چین دنیا بھر کے امن پسند عوام کے ساتھ مل کر تاریخی انصاف کا دفاع جاری رکھے گا ، چینی وزارتِ خارجہ
- گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو نے عالمی ترقی کے فروغ کے لیے چینی دانش کو اجاگر کیا، چینی وزیر خارجہ
- چین کا نیو نیو ٹریو روبوٹکس، مصنوعی ذہانت اور اختراعی ادویات ، دنیا بھر میں مقبول ہو رہا ہے، رپورٹ