بیجنگ : چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کے 5 سال مکمل ہونے پر اعلیٰ سطحی کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔بدھ کے روز وانگ ای نے کہا کہ پانچ سال قبل، عالمی ترقی کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے چینی صدر شی جن پھنگ نے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو پیش کیا، جس نے عالمی ترقی کے فروغ کے لیے چینی دانش اور چینی کردار کو اجاگر کیا۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران اس انیشی ایٹو کی نظریاتی رہنمائی مسلسل مضبوط ہوئی، مختلف شعبوں میں تعاون کے طریقۂ کار بہتر ہوتے گئے، جبکہ عملی تعاون کے ثمرات بھی مسلسل سامنے آتے رہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال میں بڑھتی ہوئی بے یقینی اور تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں کے تناظر میں گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کی اہمیت مزید نمایاں ہو گئی ہے۔ ہمیں ترقی کے مشترکہ وژن کو مضبوطی سے آگے بڑھاتے ہوئے اس انیشی ایٹو کو اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقیاتی ایجنڈے سے مؤثر انداز میں ہم آہنگ کرنا چاہیے۔ وانگ ای نے اس حوالے سے چار تجاویز پیش کیں: پہلی ، اتحاد اور تعاون کو مضبوط بنا کر پرامن ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جائے۔ دوسری، مشترکہ عملی اقدامات کو فروغ دے کر 2030 کے ترقیاتی ایجنڈے پر عمل درآمد تیز کیا جائے۔ تیسری ، کشادگی اور باہمی سیکھنے کو فروغ دیتے ہوئے جدت پر مبنی ترقی کی رفتار بڑھائی جائے۔ چوتھی ، کثیرالجہتی نظام پر ثابت قدم رہتے ہوئے عالمی طرزِ حکمرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے۔وانگ ای نے زور دیا کہ بین الاقوامی صورتحال خواہ جیسی بھی ہو، چین ایک ذمہ دار بڑی طاقت کے طور پر اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، اپنی ترقی کو دنیا کے دیگر ممالک کی مشترکہ ترقی سے ہم آہنگ رکھے گا، عالمی ترقی کے فروغ میں فعال کردار ادا کرے گا، گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو پر عمل درآمد کو مسلسل آگے بڑھائے گا، دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ ترقی کے مواقع بانٹے گا، اور بنی نوعِ انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھائے گا۔
Trending
- سی پیک کے تحت پاکستانی آم کی چینی منڈی میں فروخت میں مسلسل اضافہ
- زائد پیداواری صلاحیت”: صرف چین کو ناپنے کا ایک سیاسی پیمانہ
- چین اور پیرو کے تعلقات لاطینی امریکی ممالک میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں، چینی عہدیدار
- چین اور ساؤ ٹومے و پرنسیپے کے تعلقات نے مثبت رفتار سے ترقی کی ہے، چینی صدر
- چین دنیا بھر کے امن پسند عوام کے ساتھ مل کر تاریخی انصاف کا دفاع جاری رکھے گا ، چینی وزارتِ خارجہ
- گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو نے عالمی ترقی کے فروغ کے لیے چینی دانش کو اجاگر کیا، چینی وزیر خارجہ
- چین کا نیو نیو ٹریو روبوٹکس، مصنوعی ذہانت اور اختراعی ادویات ، دنیا بھر میں مقبول ہو رہا ہے، رپورٹ
- امریکہ قومی سلامتی کے تصور کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، چینی وزارتِ تجارت
- فیڈرل بورڈ کے بروقت نتائج قابل تحسین، الحاقی فیسوں میں اضافہ طلبہ و والدین کیلئے باعث تشویش ہے،ڈاکٹر ابرارحسین ملک
- مسلسل پانچ میڈن اوورز میں پانچ وکٹیں، ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔