بیجنگ:چین افریقہ تعاون فورم کے سربراہی اجلاس 2024 کے موقع پر ، چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ” سولائزیشن سمفنی ، ڈیجیٹل ڈریم بلڈنگ "، ” دی ایفریکن پارٹنرز ” میڈیا ایکشن 31 اگست کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔ 2024 کے ایف او سی اے سی سربراہ اجلاس کے معاون ایونٹ کے طور پر ، اس تقریب کا مقصد چین -افریقہ میڈیا تعاون کو گہرا کرنا اور ڈیجیٹل دور میں تہذیبوں کے مابین تبادلوں اور باہمی سیکھ کو فروغ دینا ہے۔ چین اور 20 سے زائد افریقی ممالک سے بین الاقوامی تنظیموں، میڈیا، تھنک ٹینکس اور دیگر شعبوں کے 200 سے زائد نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔
جمہوریہ یوگنڈا کے صدر یوویری · کاگوٹا موسیوینی ، وسطی افریقی جمہوریہ کے صدر ٹوڈیرا ، اور جمہوریہ سیشیلز کے صدر واویل رام کلاوانگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے پیغامات بھیجے ، جس میں میڈیا کے تبادلوں کو مضبوط بنانے اور چین اور افریقہ کے مابین عملی تعاون کو گہرا کرنے پر اپنی آمادگی کا اظہار کیا گیا۔
جمہوریہ یوگنڈا کے صدر، یوویری کاگوٹا موسیوینی نے کہا کہ چین افریقہ کا ایک اہم شراکت دار ہے، اور وہ سربراہی اجلاس کے موقع پر چائنا گروپ میڈیا کی اس سرگرمی کو سراہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ چین کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں اور چین بھی ان کے ملک کو اچھی طرح جانتا ہے۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے نوجوان آپس میں اچھی طرح رابطہ قائم رکھیں گے اور خیالات کا تبادلہ کریں گے.
سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور سی ایم جی کے ڈائریکٹر شین ہائی شیونگ نے کہا کہ سی ایم جی افریقی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ثقافتی وراثت میں ایک دوسرے سے سیکھنے، جدیدیت کو فروغ دینے میں ایک دوسرے کی مدد کرنے اور چین-افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں ساتھ مل کر کام کرے گا، تاکہ دنیا کی بہتر خدمت کی جا سکے۔
Trending
- چھوٹے دکانداروں کیلئے فکس ٹیکس سسٹم متعارف کرانے کی تجویز
- relief for salaried class recommended tax rate
- بجٹ 27-2026ء میں اگلے مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 4 فی صد مقرر
- بجٹ 2026-2027 پیٹرولیم لیوی پر بڑے اضافے کی تجویز
- سولر پینل پر کوئی ٹیکس نہیں بڑھے گا
- سولر کی وجہ سے بجلی مہنگی نہیں ہوئی، پینلز پر ٹیکس نہیں لگایا جارہا ہے، ایف بی آر حکام
- بجٹ مایوس کن ہوگا، فوٹوسیشن کیلیے وزیراعظم کے پاس نہیں جانا چاہتے، چیئرمین پی ٹی آئی
- پیٹرول پر لیوی میں کمی، ڈیزل پر بڑھا دی گئی
- shopkeepers fixed tax – ایکسپریس اردو
- درآمدی گاڑیاں مہنگی ہونے کا امکان، ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز