بیجنگ : چین ان چند ممالک میں سے ایک ہے جس نے انتہائی قلیل مدت میں ریاست اور عوام کی خوشحالی حاصل کی ہیں۔ عوام کی مرکزیت پر مبنی حکمرانی کے تصور سے لے کر ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کے ادارہ جاتی انتظام تک، بیرونی دنیا نے چین کی ترقی کی گہری منطق دیکھی ہے۔ خاص طور پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے چین کی حکمراں جماعت نے جمہوری سیاست کے ترقیاتی قانون کے بارے میں اپنی تفہیم کو گہرا کیا ہے اور “ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت” کے تصور کو آگے بڑھایا ہے، جسے بیرونی دنیا کی طرف سے بہت زیادہ توجہ حاصل ہوئی ہے۔ مغربی ممالک کے جمہوری نظام سے الگ، چین کی ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت جامع عمل، ہمہ جہت اور وسیع پیمانے والی سوشلسٹ جمہوریت ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس کی “قرارداد” کے اجراء کو مثال کے طور پر لیجئے۔ وسیع پیمانے پر تحقیق سے لے کر محکموں اور اداروں کو عملی اقدامات کے لئے منظم کرنے تک؛ تمام فریقوں کی رائے سننے کے لیے متعدد فورمز منعقد کرنے سے لے کر مندوبین کی رائے کو شامل کرنے اور ترامیم کرنے تک، بیرونی دنیا نے دیکھا ہے کہ چین میں تمام بڑے فیصلے طریقہ کار کے مطابق، جمہوری غور و خوض اور سائنسی اور جمہوری فیصلہ سازی کے ذریعے کیے جاتے ہیں۔ یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہر بڑی پالیسی کے فیصلے میں عوام کی خواہش کی مکمل عکاسی ہو اور عوام کے وسیع تر مفادات کا بہتر تحفظ ممکن ہو۔ برطانوی اسکالر مارٹن جیکس نے نشاندہی کی ہے کہ چین کی جمہوریت کی نمایاں خصوصیت مشاورت پر مبنی جمہوریت ہے جو اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ چین کے قوانین، اصلاحات کے اقدامات یا پالیسیوں کا اجراء خوب غور و خوض کے بعد کیا جاتا ہے۔ حالیہ برسوں میں، زیادہ سے زیادہ لوگوں نے دیکھا ہے کہ جمہوریت کا کسی بھی طرح سے واحد مغربی ماڈل نہیں ہے۔ کوئی ملک جمہوری ہے یا نہیں، اس کا فیصلہ اس ملک کے عوام کرتے ہیں۔ جمہوریت کوئی آرائشی شے نہیں بلکہ عوام کی خواہش کے مطابق مسائل کو حل کرتی ہے ۔ گزشتہ 75 سالوں میں 1.4 بلین سے زیادہ چینی عوام حقیقی معنوں میں اپنے ملک کے مالک بن چکے ہیں۔ اس سے جمہوریت کو فروغ دینے میں ترقی پذیر ممالک کے اعتماد کو بہت تقویت ملی ہے اور انسانی سیاسی تہذیب میں بھی اہم خدمات سرانجام دی گئی ہیں۔
Trending
- حکومت کا ایک ایل این جی کارگو اسپاٹ خریداری کا فیصلہ، ٹینڈر جاری
- متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
- ٹی 20 کپتانی سے ہٹائے جانے پر مایوس ہوں، سوریا کمار
- ملک میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
- سویڈن نے فن لینڈ کے دفاع کے لیے جنگی طیارے بھیجنے کا اعلان کردیا
- معمولی انجری کو جواز بناکر بیٹنگ کیلئے نہ آنے پر امام الحق کو تنقید کا سامنا
- چین مڈ سلائیڈ کے نتیجے میں لاپتا افراد کی بھرپور تلاش کر رہا ہے، چینی وزارت خارجہ
- چین کرغزستان کے ساتھ ترقیاتی حکمتِ عملیوں میں ہم آہنگی بڑھانے کا خواہاں ہے، چینی صدر
- سیاسی ذمہ داریوں کو مؤثر انداز میں ادا کرنا ضروری ہے، چینی صدر
- انڈر 17 ورلڈ والی بال چیمپیئن شپ؛ پاکستانی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال