بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن، چین کے نائب وزیر اعظم اور مرکزی وفد کے سربراہ حہ لی فنگ نے مرکزی وفد کی قیادت کرتے ہوئے سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن گروپ کے شہر بائی یانگ اور الار میں منصوبوں کا دورہ کیا۔ مرکزی وفد کے نائب سربراہ میاؤ ہوا اور سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن گروپ کے اہم ذمہ دار ان اور مرکزی وفد کے تمام ارکان نے دورے میں شرکت کی۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق مرکزی وفد نے سب سے پہلے وے ڈہ یوؤ تعلیمی مرکز میں وے ڈہ یوؤ اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ خوشگوارماحول میں تبادلہ خیال کیا اور سرحدی علاقے میں وے ڈہ یوؤ کے کردار کی ستائش کی ۔ اس کے بعد ، مرکزی وفد نےبائی یانگ شہر کے تعمیراتی منصوبوں کے ہیڈ کوارٹرجاکر جدید شہری تعمیر کے مربوط فروغ اور ملکی اور غیر ملکی تجارت کے فروغ میں بائی یانگ شہر اور تھاچن شہر کی اہمیت سے متعلق دریافت کیا۔ مرکزی وفد نے الار شہر میں سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن گروپ کی جدید زرعی پیداوار اور زرعی مشینری اور سازوسامان کی صورتحال معلوم کی۔ حہ لی فنگ نے نشاندہی کی کہ ہمیں سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کو بھرپور طریقے سے فروغ دیتے ہوئے کپاس کی اقسام کی خوبیوں کو بروئے کار لانا چاہیے اور کپاس کی اپ سٹریم اور ڈاؤن اسٹریم صنعتی چین کی ترقی کو فروغ دینا چاہیے تاکہ ملک میں اہم زرعی مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مزید نمایاں کردار ادا کیا جائے۔
Trending
- انگلینڈ سیریز میں خراب کارکردگی کے بعد بابر اعظم کا مستقبل سے متعلق اہم فیصلہ
- شاہ رخ، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف کو قانونی معاملے میں ریلیف نہ مل سکا
- پیپلز بس سروس کا نیا روٹ، شرجیل میمن نے خوش خبری سنادی
- ڈوپنگ ایشو پر قومی ریسلر انعام بٹ کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان
- سلمان خان دکھی کیوں ہیں؟ اداکار کی پراسرار پوسٹ وائرل
- اسلام آباد میں پاکستان ٹورازم اینڈ ہاسپیٹیلٹی ایکسپو 10 اکتوبر سے شروع ہوگی
- کراچی میں ہنڈی حوالہ کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، ایک کروڑ 8 لاکھ روپے برآمد
- فتح جنگ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارروائیاں، متعدد دکانداروں کو جرمانے اور وارننگ
- دورہ انگلینڈ کے بعد پاکستانی کرکٹرز کی وطن واپسی، رضا اللہ کا ایئرپورٹ پر شاندار استقبال
- امیتابھ بچن نے ریٹائرمنٹ کی خبروں کی وضاحت کردی