بیجنگ:کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن، چین کے نائب وزیر اعظم اور مرکزی وفد کے سربراہ حہ لی فنگ نے نو اکتوبر کو مرکزی وفد کی قیادت کرتے ہوئے سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن گروپ کے چھاؤ حو پروجیکٹ کا دورہ کیا۔ مرکزی وفد کے نائب سربراہ میاؤ ہوا اور سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن گروپ کے اہم ذمہ دار ان اور مرکزی وفد کے تمام ارکان نے دورے میں شرکت کی۔ اعلیٰ تعلیم کے اہم منصوبوں کی جائے تعمیرات پر مرکزی وفد نے تفصیلات کے ساتھ پروجیکٹ کی مجموعی منصوبہ بندی، مرحلہ وار اہداف اور پروجیکٹ کی تعمیراتی پیش رفت کے بارے میں جانا۔چھاؤ حو اکنامک اینڈ ٹیکنالوجیکل ڈیولپمنٹ زون میں ، مرکزی وفد نے ترقیاتی زون میں کاروباری اداروں کی آپریشنل صورت حال ، روزگار کی فراہمی ، اور مقامی اقتصادی ترقی کی حمایت سمیت دیگر پہلوؤں سے متعلق دریافت کیا۔حہ لی فنگ نے نشاندہی کی کہ متعلقہ محکموں کو کاروباری اداروں کی مسابقت کو بہتر بنانے ،ملکی اور سمندرپار مارکیٹوں کو فعال طور پر وسعت دینے ، سرمایہ کاری اور جدت طرازی کااچھا ماحول پیدا کرنے کے لئے بھرپور حمایت کرنی چاہیئے تاکہ چینی قوم کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھایا جائے۔
Trending
- پیپلز بس سروس کا نیا روٹ، شرجیل میمن نے خوش خبری سنادی
- ڈوپنگ ایشو پر قومی ریسلر انعام بٹ کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان
- سلمان خان دکھی کیوں ہیں؟ اداکار کی پراسرار پوسٹ وائرل
- اسلام آباد میں پاکستان ٹورازم اینڈ ہاسپیٹیلٹی ایکسپو 10 اکتوبر سے شروع ہوگی
- کراچی میں ہنڈی حوالہ کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، ایک کروڑ 8 لاکھ روپے برآمد
- فتح جنگ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارروائیاں، متعدد دکانداروں کو جرمانے اور وارننگ
- دورہ انگلینڈ کے بعد پاکستانی کرکٹرز کی وطن واپسی، رضا اللہ کا ایئرپورٹ پر شاندار استقبال
- امیتابھ بچن نے ریٹائرمنٹ کی خبروں کی وضاحت کردی
- عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری
- سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات