بیجنگ:چین کے روایتی تہوار چھونگ یانگ فیسٹیول کے موقع پر سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے “سلور ایج ایکشن” کے بزرگ رضاکاروں کے نمائندوں کو ایک جوابی خط ارسال کیا، جس میں ان کی پرخلوص حوصلہ افزائی کی گئی اور ملک بھر میں بزرگوں کو دلی مبارکباد پیش کی گئی۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ گزشتہ برسوں کے دوران، بہت سے عمر رسیدہ افراد نے رضاکارانہ خدمات کی سرگرمیوں میں فعال طور پر حصہ لیا ہے، جو کچھ انہوں نے سیکھا اسے نچلی سطح اور عوام کی خدمت کے لئے استعمال کیا ہے، معاشرے میں مثبت توانائی پیدا کی ہے، اور چین میں بزرگوں کی روحانیت کا مظاہرہ کیا ہے.
واضح رہے کہ “سلور ایج ایکشن” عمر رسیدہ افراد کے لئے ایک رضاکارانہ خدمت کی سرگرمی ہے جس کا آغاز 2003 میں نیشنل کمیٹی آن ایجنگ نے کیا تھا ، جس کا بنیادی مقصد پسماندہ علاقوں کی مدد کے لئے مختلف شعبوں میں بزرگ ماہرین اور پروفیسروں کو منظم کرنا ہے۔ اب تک ملک بھر میں “سلور ایج ایکشن” میں 70 لاکھ سے زائد معمر رضاکار حصہ لے چکے ہیں اور 4 ہزار سے زائد امدادی منصوبے چلائے جا چکے ہیں۔
Trending
- پاسپورٹ نہ ہونے والی بات بلکل غلط ہے، رضا اللہ نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا
- استحکام پاکستان پارٹی کا وفاق، پنجاب اور گلگت سے آزادکشمیر تک پارلیمانی قوت بننے کا سفر
- یو ایس اوپن: پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچنے والے بین شیلٹن کو زیوریو کا چیلنج درپیش
- شاہین آفریدی کا ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کا عزم، ریڈ بال کرکٹ کو پہلی ترجیح قرار دے دیا
- ایران سے پاکستان کی درآمدات میں 17 فیصد اضافہ
- رضا اللہ کی دھواں دار بیٹنگ سے انگلینڈ بے بس، سابق انگلش کپتان اپنی ٹیم پر برس پڑے
- کرسٹیانو رونالڈو ایک انسٹاگرام پوسٹ کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ حیران کن انکشاف
- چینی صدر کی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کامیابی سے مکمل
- چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز ، کثیر القومی کمپنیوں کے لیے چین کے نئے مواقع کا مرکز بن گیا
- نئے عہد کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے پیش رو قوت بنیں اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھائیں، چینی صدر