سعودعی عرب کو جدید ایف 35 جنگی طیارے دینے کی راہ ہموار، امریکا نے منظوری دے دی
واشنگٹن (پی این پی)امریکا نے سعودی عرب کو 48 جدید F-35 لائٹننگ ٹو جنگی طیارے فروخت کرنے کی ممکنہ منظوری دے دی مجوزہ دفاعی معاہدے کی مالیت 24.3 ارب ڈالر ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پیکیج میں 48ایف 35طیاروں کے ساتھ 49 انجن، مواصلاتی و الیکٹرانک جنگی نظام، اسپیئر پارٹس، تربیتی سامان، سمیولیٹرز اور دیگر معاون آلات شامل ہوں گے۔تاہم معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے امریکی کانگریس کی منظوری بھی درکار ہے۔F-35 اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس جدید لڑاکا طیارہ ہے اور اسرائیل اس وقت مشرق وسطی کا واحد ملک ہے جو یہ طیارے آپریٹ کر رہا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہناتھا کہ مجوزہ فروخت سعودی عرب کی دفاعی صلاحیت اور امریکی و اتحادی افواج کے ساتھ باہمی تعاون کو بہتر بنائے گی جبکہ واشنگٹن کے مطابق اس سے خطے میں فوجی توازن تبدیل نہیں ہوگا۔مجوزہ معاہدہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات میں مزید وسعت کی نشاندہی کرتا ہے، تاہم کانگریس میں اس پر جانچ پڑتال متوقع ہے۔
پی این پی
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.