وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے معاہدوں کی سیاہی خشک ہونے سے قبل ہی عملدر آمد شروع کردیا، سعودی ولی عہد کے ساتھ انتہائی نتیجہ خیز ملاقات ہوئی، مالی معاملات میں پاکستان سے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ فیوچر انویسٹمنٹ اینیشیٹو سعودی ولی عہد کا ویژنری منصوبہ ہے، جس سے مجھے خطاب کا موقع ملا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ گزشتہ روز انتہائی نتیجہ خیز ملاقات ہوئی ہے، مالی معاملات میں پاکستان سے تعاون پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا، سعودی عرب سے سمجھوتوں کی سیاہی خشک ہونے سے پہلے ہی عمل شروع ہوچکا، پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی کی منازل طے کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی ولی عہد سے ملاقات میں اس بات کا اعادہ ہوا کہ وہ پاکستان اور پاکستانی عوام کیلیے بہت فکر مند ہیں، وزیراعظم نے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام کے حصول میں انتہائی قیمتی تعاون کرنے پر ولی عہد کا شکریہ اداکیا جس کے بغیر ہم آئی ایم ایف پروگرام حاصل نہیں کرسکتے تھے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ امید ہے کہ یہ ہمارا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہے اور اس کے بعد پاکستان سخت محنت اور برادر ملک سعودی عرب کا ہاتھ تھام کر معاشی ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہوگا، گزشتہ رات ہونے والی ملاقات آج دن کا انتہائی تسلی بخش آغاز ہوا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کچھ ہفتے قبل اسلام آباد میں طے پانے والے معاہدوں کی سیاہی خشک ہونے سے قبل کچھ منصوبوں پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے کہ وہ آئندہ ماہ کے وسط میں دوبارہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے جس میں دونوں ملکوں کے لیے انتہائی مفید معاہدوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے 25 لاکھ پاکستانیوں کی شاندار میزبانی پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انشااللہ پاکستان سعودی عرب کے لیے مزید ہنر مند تیار کریں گے جو سعودی عرب کے ترقیاتی پروگرام میں اپنا بڑا کردار ادا کریں گے۔
اس موقع پر سعودی وزیر سرمایہ کاری نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شہبازشریف اور ان کے وفد کی میزبانی اعزاز کی بات ہے، شہبازشریف کی ولی عہد محمد بن سلمان سے مفید ملاقات ہوئی۔
سعودی وزیر سرمایہ کاری نے مزید کہاکہ سعودی عرب لاکھوں پاکستانیوں کے لیے دوسرا گھر ہے، شہبازشریف نے فیوچرانویسٹمنٹ انیشیٹو کانفرنس میں شرکت کی، شہبازشریف نے کانفرنس سے خطاب میں حکومت پاکستان کا وژن پیش کیا۔
سعودی وزیر نے کہا کہ اپنے حالیہ دورہ پاکستان میں بہترین مہمان نوازی پر ایک بار پھر شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان اور سعودی عرب اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنارہےہیں۔
انہوں نے کہاکہ دورہ پاکستان میں 27مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، جن کےتحت2.2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پراتفاق ہوا۔
Trending
- ورلڈ جوجِٹسو چیمپئن شپ میں پاکستان نے 2 گولڈ اور ایک برونز میڈل جیت لیا
- آزاد کشمیر انتخابات: حلقہ ایل اے 27 مظفرآباد ون میں پولنگ ملتوی
- فلم “دی روڈ ٹو وکٹری کے پیچھے چینی فوج کی جنگ کو روکنے کی منطق
- چین کی الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ صنعت کی آمدن میں 18.5 فیصد اضافہ بیجنگ :چین کی وزارتِ صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال کی پہلی ششماہی میں ملک کی الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ صنعت نے تیز رفتار ترقی کا سلسلہ برقرار رکھا۔ پیداوار میں اضافہ، برآمدات میں استحکام، کاروباری منافع میں مسلسل بہتری اور سرمایہ کاری میں متوازن نمو ریکارڈ کی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق، مقررہ حجم سے بالا الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ اداروں کی صنعتی پیداوار میں 14.8 فیصد اضافہ ہوا۔اہم مصنوعات میں صنعتی روبوٹس کی پیداوار 5 لاکھ 38 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی، جو سال بہ سال 28 فیصد زیادہ ہے، جبکہ نیو انرجی گاڑیوں کی پیداوار 73 لاکھ 99 ہزار رہی، جس میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پہلی ششماہی میں الیکٹرانک انفارمیشن مصنوعات کی برآمدات میں بھی مستحکم بہتری دیکھنے میں آئی۔ اس شعبے کی برآمدی ترسیلات کی مجموعی مالیت میں 7.8 فیصد اضافہ ہوا، جو جنوری تا مئی کے مقابلے میں 1.7 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ اسی دوران الیکٹرانک انفارمیشن صنعت کی مجموعی کاروباری آمدن 9.41 ٹریلین یوان تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی نسبت 18.5 فیصد زیادہ ہے، اور اس شعبے کی مسلسل مضبوط اقتصادی کارکردگی کی عکاسی کرتی ہے۔
- چین کی سمندری معیشت کی مستحکم ترقی ریکارڈ
- چین میں خوبصورت دیہی علاقوں کی تعمیر کا کامیاب آغاز
- امریکہ کا حماس کو مکمل غیر مسلح کرنے سے متعلق معاہدے کا دعویٰ، اسرائیل کا “سنگین سکیورٹی خدشات” کا اظہار
- بھارت کی بڑی دوا ساز کمپنی نے آلودگی کے خدشات پر 10 اقسام کے آئی ڈراپس واپس منگوا لیے
- مالی سال 26-2025ء میں نجی شعبے کو دیے قرض میں 15فیصد اضافہ ہوا: خرم شہزاد
- کراچی میں گیس کی بو پھیلنے کی شکایات پر سوئی سدرن کمپنی کا بیان سامنے آگیا