بیجنگ : سی جی ٹی این کی جانب سے کیے جانے والے ایک سروے کے نتائج کے مطابق، 92.7 فیصد شرکاء نے چین کی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو خاصا سراہا ہے اور اسے قابلِ تقلید قرار دیاہے ۔87.4 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ قدرتی آفات سے پہلے چین بروقت تیاری اور منظم انداز میں مؤثر ردِعمل فراہم کرتا ہے۔ 94.2 فیصد نے اس رائے سے اتفاق کیا کہ چین کی ہنگامی امدادی ٹیکنالوجی میں تیزی سے بہتری آ رہی ہے، جب کہ 93.7 فیصد کا کہنا ہے کہ آفات کی روک تھام اور امدادی عمل میں چین نے واقعی “انسانوں کی مرکزیت”کے نظریات پر عمل درآمد کیا ہے۔چین کا انٹیلیجنٹ موسمیاتی وارننگ سسٹم “ما زو” اب پاکستان سمیت سات ممالک میں عملی طور پر نافذ ہو چکا ہے، اور دنیا بھر کے 40 سے زائد ممالک “ما زو” کی ابتدائی وارننگ کی آپریشنل مصنوعات سے استفادہ کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں، 91.1 فیصد شرکاء کا خیال ہے کہ یہ اقدام چین کی جانب سے “گلوبل ساؤتھ” کے ممالک کی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے میں معاونت کے لیے ذمہ داری کا اظہار ہے۔
Trending
- انگلش کرکٹر روٹ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- کوہاٹ پولیس لائنز حملہ؛ دہشت گرد نیٹ ورک کا سراغ مل گیا
- وائٹ ہاؤس میں مختلف حلقوں سے وابستہ شخصیات کا صدر شی کا گرمجوشی سے استقبال
- پی ایچ ایف اور پاکستان میں گوگل کے مقامی پارٹنر کے درمیان معاہدہ طے پا گیا
- ایل این جی کی قیمت میں 21 فیصد سے زائد کی کمی
- فرانس کا سعودی عرب کی بندرگاہ کی حفاظت کیلئے فوجی دستے بھیجنے کا اعلان
- پاکستان میں دہشتگردی؛ ملوث افغان عناصر کے شواہد ایک بار پھر سامنے آ گئے
- چین، شینزو 23 کے عملے کی خلاءسے وسط خزاں تہوار پر نیک خواہشات
- سی ایم جی مڈ آٹم فیسٹیول گالا 2026 کے پروگراموں کی فہرست جاری
- مشرق وسطیٰ کے سلامتی امور کا کنٹرول مشرق وسطیٰ کے ممالک کے پاس ہونا چاہیے، چین