کالا شاہ کاکو :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مخالفین اعتراف کررہے ہیں ن لیگ کی ہوا چل پڑی۔
تفصیلات کے مطابق رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کالا شاہ کاکو میں کسانوں کو زرعی مشین سپر سیڈر دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب بھرکے کسانوں کو 5 ارب روپے کی لاگت سے 5 ہزار سپرسیڈر فراہم کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں فضائی آلودگی میں کمی آئے گی، کیونکہ اس سے فصلوں کی باقیات جلانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ترقی کا راستہ کھیتوں سے ہوکر گزرتا ہے، کسان میرے دل کے بہت قریب ہیں، گرین ٹریکٹر کی فراہمی کے لیے کل پہلی قرعہ اندازی ہوگی جس کے لیے 16 لاکھ درخواستیں آچکی ہیں، زراعت ایسا شعبہ ہے جس کے بغیر ترقی ممکن نہیں، اس حوالے سے میری زراعت کی ٹیم مجھ سے ایک قدم آگے چل رہی ہوتی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ اسموگ ایک اژدھا ہے جو ہر سال اٹھ رہا ہے، جس کے باعث کئی بیماریاں جنم لے رہی ہیں، اسموگ کا مسئلہ حل کرنے میں کئی سال لگ جائیں گے، اسموگ کے خاتمے کیلئے بھارتی پنجاب ہمارے اقدامات پر عمل کرے تو دونوں کے عوام کیلئے بہتری ہوگی۔
انہوں نے زور دیا کہ پنجاب میں فتنہ فساد کرنے کی سازش کی گئی، حکومت اور کسانوں کو لڑانے کی کوششیں کی گئیں، لیکن ہم نے اپنی کارکردگی اور عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی پر توجہ مرکوز کی، لہذا مخالفین بھی اب اعتراف کررہے ہیں کہ ن لیگ کی ہوا چل پڑی، کارکردگی میں (ن) لیگ کا پلڑہ پہلے بھی بھاری تھا اور آئندہ بھی بھاری رہےگا۔
Trending
- پاکستان کا امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 2 ارب 59 کروڑ ڈالر
- سعودی عرب ‘فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 مزدور جاں بحق ہوگئے
- سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری
- فرانسیسی پولیس نے سیاح سے 3لاکھ ڈالرمالیت کی گھڑی چھیننے کے الزام میں چار ہسپانوی باشندوں کو گرفتار کرلیا
- 2030 تک چین میں کوئلہ کے جدید صنعتی نظام کی بنیادی تعمیر کی تکمیل کا ہدف
- “قانونی تھیٹر” کا بھرم توڑو، درست اور ہدفی اقدامات سے چین-امریکہ تجارتی و معاشی باٹم لائن کی حفاظت کرو
- چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2026 کے لیے میڈیا رجسٹریشن کا آغاز
- چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2026 میں 180 سے زائد اختراعی مصنوعات و خدمات پیش کی جائیں گی
- امریکی بحری ناکہ بندی نے ایران کا اقتصادی بحران مزید سنگین کر دیا: ٹرمپ
- شام اور روس کے درمیان دو روسی فوجی اڈوں سے متعلق مفاہمت کی یادداشت طے پا گئی