لندن: پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت علی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک آزادملک ہے ،اپنے معاملات میں خود مختار ہے ، ، کسی کی کالونی نہیں،بیرونی مداخلت ملک میں برداشت نہیں کی جائے گی ، ۔
برمنگھم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شوکت علی نے کہا کہ ملک اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے جس میں بیرون ملک مقیم محب وطن پاکستانیوں کا بھی اہم کردار ہے۔
انہوں نے خصوصی طور پر 26ویں ترمیم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تمام جماعتیں اس میں شامل تھیں بشمول حزب اختلاف والے بھی اور مشترکہ لائحہ عمل سے جمہوری طریقہ کار سے آئین میں ترمیم لائی گئی اور مولانا فضل الرحمان حزب اختلاف میں ہوئے ہوئے بھی اپنے مدبرانہ فیصلہ سے حکومت کا ساتھ دیا جس سے جمہوریت کی اقدار کو تقویت ملی جسکو میں اور میری طرح تمام باشعور پاکستانی اس کو سراھتے ھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک جبکہ ترقی کی راہ پر گامزن ھے، اپوزیشن کو اس موقع پر حکومت کو ساتھ دینا چاہئے ملک کی خوشحالی کسی ایک فرد واحد کے لئے نہیں ہے ہم سب اس کشتی میں سوار ہیں لہذااس میں چھید کرنے کی بجائے اسکو سمبھالہ دینا چاہیے ۔ملک چار صوبوں پر مشتمل ھے اور اس سبز پرچم تلے ہم سب ایک ہیںاور ہم سب کو ملکر کر وطن عزیز کی آبیاری کرنی ہے ،ذمہ داری کے ساتھ اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوںکہ یہ وقت دھرنوں اور انتشار پھیلانے کا نہیں،جو لوگ برطانیہ کی جمہوریت کی مثالیں دیتے ہیں وہاںپر ملک کی بقا اور سالمیت پر سب ایک پیج پر کھڑے ہورے ہیں ،ہمیں چاہیئے دہشت گردی ہو یاانتشار گردی اور خصوصی طور پر حزب اختلاف حکومت وقت کا ساتھ دیتے ہیںنہ کہ دھرنے یا انتشار پھیلانے والوں کا ساتھ دیتے ھیں۔
Trending
- پہلے نصف سال میں چین میں سماجی لاجسٹکس کا مجموعی حجم 181 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گیا
- چین کا ترکیہ سے ڈبلیو ٹی او کے پینل فیصلے کا احترام کرتے ہوئے عملی اقدامات کا مطالبہ
- چین میں رواں سال 4 لاکھ 53 ہزار ایجادی پیٹنٹس کی منظوری
- سی پیک کے تحت پاکستانی آم کی چینی منڈی میں فروخت میں مسلسل اضافہ
- زائد پیداواری صلاحیت”: صرف چین کو ناپنے کا ایک سیاسی پیمانہ
- چین اور پیرو کے تعلقات لاطینی امریکی ممالک میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں، چینی عہدیدار
- چین اور ساؤ ٹومے و پرنسیپے کے تعلقات نے مثبت رفتار سے ترقی کی ہے، چینی صدر
- چین دنیا بھر کے امن پسند عوام کے ساتھ مل کر تاریخی انصاف کا دفاع جاری رکھے گا ، چینی وزارتِ خارجہ
- گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو نے عالمی ترقی کے فروغ کے لیے چینی دانش کو اجاگر کیا، چینی وزیر خارجہ
- چین کا نیو نیو ٹریو روبوٹکس، مصنوعی ذہانت اور اختراعی ادویات ، دنیا بھر میں مقبول ہو رہا ہے، رپورٹ