امریکہ کو چین کے اقتدار اعلی اور ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی کا احترام کرنا چاہیے، تر جمان
بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے پریس کانفرنس کی میزبانی کی۔ ایک رپورٹر نے پوچھا کہ اطلاعات کے مطابق، امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان جاری کیا کہ ہانگ کانگ کے ان اہلکاروں پر نئی ویزا پابندیاں عائد کی جائیں گی جو “ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون” پر عمل درآمد کرتے ہیں۔ اس پر چین کا کیا تبصرہ ہے؟۔ جمعہ کے روز یومیہلین جیئن نے کہا کہ چین کی مرکزی حکومت قومی سلامتی کے تحفظ اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی مختلف سرگرمیوں کی سزا کے لیے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کی مضبوطی سے حمایت کرتی ہے۔ چین اپنے اندرونی معاملات میں امریکہ کی مداخلت، متعلقہ عدالتی مقدمات کے ذریعے ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی کو بدنام کرنے اور اسے نقصان پہنچانے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے ۔امریکہ کو چین کے اقتدار اعلی اور ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی کا احترام کرنا چاہیے، بین الاقوامی قانون کے اصولوں اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی پاسداری کرنی چاہیے اور ہانگ کانگ کے معاملات میں کسی بھی طرح سے مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔لین جیئن نے اس بات پر زور دیا کہ اگر امریکہ ہانگ کانگ کے سرکاری اہلکاروں پر ویزا پابندیاں عائد کرنے پر قائم رہا تو چین بھرپور جوابی کارروائی کرے گا۔
Trending
- ایران سے پاکستان کی درآمدات میں 17 فیصد اضافہ
- رضا اللہ کی دھواں دار بیٹنگ سے انگلینڈ بے بس، سابق انگلش کپتان اپنی ٹیم پر برس پڑے
- کرسٹیانو رونالڈو ایک انسٹاگرام پوسٹ کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ حیران کن انکشاف
- چینی صدر کی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کامیابی سے مکمل
- چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز ، کثیر القومی کمپنیوں کے لیے چین کے نئے مواقع کا مرکز بن گیا
- نئے عہد کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے پیش رو قوت بنیں اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھائیں، چینی صدر
- 18 ویں برکس سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری
- چین نے ہمیشہ چین-بھارت تعلقات کو تزویراتی اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھا ہے، چینی صدر
- اس وقت مختلف خطرات اور چیلنجز یکے بعد دیگرے سامنے آرہے ہیں، چینی صدر
- آئی ایم ایف جائزہ مذاکرات، پاکستان کو نئے اہداف اور شرائط سے آگاہ کیے جانے کا امکان