ابوظہبی:ابوظہبی ٹی 10 لیگ 2024 میں یو پی نوابز نے دکن گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی۔ یوپی کی ٹیم نے 113 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا ۔ اس وقت ایک اوور باقی تھا۔کپتان اور افغانستان کے بلے باز رحمان اللہ گرباز نے اوشکا فرنینڈو کے ساتھ مل کر پہلی وکٹ کے لیے 89 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد کپتان 21 گیندوں پر 52 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد نوابز نے فرنینڈو (17 گیندوں پر 34) اور ڈیوڈ ملان کو فوری طور پر کھو دیا لیکن آندرے فلیچر اور اوڈیان اسمتھ نے آخر کار ٹیم کو لائن پر پہنچا دیا۔اس سے قبل گلیڈی ایٹرز نے کارروائی کا آغاز اس انداز میں نہیں کیا تھا جس طرح وہ چاہتے تھے کیونکہ وہ باقاعدگی سے وکٹیں گنواتے رہے۔ انگلینڈ کے بلے باز جوز بٹلر اور آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے نے پانچویں وکٹ کے لیے 38 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو دوبارہ پٹری پر لانے کی کوشش کی تاہم ٹیم 10 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز ہی بناسکی۔انگلینڈ کے اسپنر عادل رشید نے 2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا کے بنورا فرنینڈو نے بھی تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹیم کی جانب سے ٹائمل ملز نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Trending
- چین برکس تعاون کو مستحکم مستقبل کی جانب لے جائے گا، بین الاقوامی شخصیات
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ گئی
- رضا اللہ کا تیز رفتاری سے بد ترین کارکردگی تک کا سفر
- ’تمہیں سمجھنا مشکل ہے‘، سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کو ایسا کیوں کہا؟
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل
- مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے حوالے سے چین کا کردار قابل تحسین ہے ، سابق وزیر اعظم اردن