بیجنگ:28 نومبر کی سہ پہر کو چینی وزارت قومی دفاع نے پریس کانفرنس میں وزارت قومی دفاع کے انفارمیشن بیورو کے ڈائریکٹر اور ترجمان کرنل وو چھیان نے کہا کہ 6 سے 8 نومبر تک چینی اور امریکی افواج نےچینی شہر چنگ ڈاؤ میں چین-امریکہ میری ٹائم ملٹری سیکورٹی کنسلٹیشن میکانزم 2024 کا دوسرا سالانہ ورکنگ گروپ اجلاس منعقد کیا۔ فریقین نے برابری اور احترام کی بنیاد پر، موجودہ چین-امریکہ بحری اور فضائی سلامتی کی صورتحال پر واضح اور عملی تبادلہ خیال کیا ۔اجلاس میں چین-امریکہ میری ٹائم فوجی سلامتی کے مسائل کو بہتر بنانے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور 2025 کے ورکنگ گروپ کے اجلاس کے موضوعات بھی زیر غور آئے ۔ چین نے کہا کہ وہ جہاز رانی اور “اوور فلائٹ” کی آزادی کے نام پر چین کے اقتدار اعلی اور سلامتی کو نقصان پہنچنے والے کسی بھی طرز عمل کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور قوانین و ضوابط کے مطابق اپنے علاقائی اقتدار اعلی اور سمندری حقوق اور مفادات کا مضبوطی سے تحفظ جاری رکھتے ہوئے علاقائی امن و امان اور استحکام کو برقرار رکھے گا۔
چین اور امریکہ کے وزرائے دفاع کی گیارہویں آسیان وزرائے دفاع کی میٹنگ پلس کے دوران ملاقات نہ ہونے کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ اس کی ذمہ داری مکمل طور پر امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔ چین اور امریکہ کے درمیان فوجی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے چین کے اصول واضح ہیں ۔ چین کے اقتدار اعلی، وقار اور بنیادی مفادات کی خلاف ورزی نہیں کی جا سکتی۔ترجمان نے کہا کہ ملاقاتوں کو مناسب ماحول کی ضرورت ہوتی ہے، اور بات چیت اصولوں کے بغیر نہیں ہو سکتی۔
Trending
- سی پیک کے تحت پاکستانی آم کی چینی منڈی میں فروخت میں مسلسل اضافہ
- زائد پیداواری صلاحیت”: صرف چین کو ناپنے کا ایک سیاسی پیمانہ
- چین اور پیرو کے تعلقات لاطینی امریکی ممالک میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں، چینی عہدیدار
- چین اور ساؤ ٹومے و پرنسیپے کے تعلقات نے مثبت رفتار سے ترقی کی ہے، چینی صدر
- چین دنیا بھر کے امن پسند عوام کے ساتھ مل کر تاریخی انصاف کا دفاع جاری رکھے گا ، چینی وزارتِ خارجہ
- گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو نے عالمی ترقی کے فروغ کے لیے چینی دانش کو اجاگر کیا، چینی وزیر خارجہ
- چین کا نیو نیو ٹریو روبوٹکس، مصنوعی ذہانت اور اختراعی ادویات ، دنیا بھر میں مقبول ہو رہا ہے، رپورٹ
- امریکہ قومی سلامتی کے تصور کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، چینی وزارتِ تجارت
- فیڈرل بورڈ کے بروقت نتائج قابل تحسین، الحاقی فیسوں میں اضافہ طلبہ و والدین کیلئے باعث تشویش ہے،ڈاکٹر ابرارحسین ملک
- مسلسل پانچ میڈن اوورز میں پانچ وکٹیں، ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم