ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ 2024 میں دکن گلیڈی ایٹرز نے بنگلہ ٹائیگرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ یونٹ نے گیند کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بنگلہ ٹائیگرز کے بیٹنگ یونٹ پر مکمل غلبہ حاصل کیا۔ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میچ کا آغاز مایوس کن انداز میں کیا کیونکہ ٹیم نے پہلی وکٹ 10 رنز پر کھو دی اور کبھی بھی پٹری پر واپس نہیں آسکی۔ وہ آٹھویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 54 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے اور آخر کار 10 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز پر اننگز کا اختتام کیا۔پاکستانی افتخار احمد نے 14 گیندوں پر 19 جبکہ بنگلہ دیش کے آل راونڈر شکیب الحسن نے 23 گیندوں پر 16 رنز بنائے۔ افغانستان کے راشد خان نے 8 گیندوں پر 12 رنز بنائے۔بعد ازاں دکن گلیڈی ایٹرز نے اوپنر ٹام کوہلر کیڈمور کو 9 رنز پر کھو دیا لیکن ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز اور کپتان نکولس پورن نے انگلینڈ کے اسٹار بلے باز جوس بٹلر کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنایا کہ مزید وکٹیں نہ گریں۔ پورن نے 13 گیندوں پر ناقابل شکست 36 رنز بنائے جس میں پانچ چھکے بھی شامل تھے۔ دوسری جانب بٹلر نے 13 گیندوں پر 29 رنز کی اننگز کھیلی جس میں تین وکٹیں اور ایک چوکا شامل تھا۔اس فتح کے ساتھ گلیڈی ایٹرز ٹورنامنٹ میں اب تک 6 میچوں میں سے 5 جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست پوزیشن پر پہنچ گئی ہے اور اس کے 10 پوائنٹس ہیں۔ بنگلہ ٹائیگرز 6 میچوں میں صرف دو جیت اور چار پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
Trending
- بی آر ٹی ییلو لائن کرپشن کیس: سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کی درخواست ضمانت مسترد
- نیویارک کے سمر فینسی فوڈ شو 2026 میں پاکستانی فوڈ مصنوعات کی دھوم
- سولر جنریشن کی تیزی سے توسیع کی وجہ سے بجلی کا شعبہ بنیادی تبدیلی سے گزر رہا ہے، وزیر توانائی
- ایف آئی اے کی جانب سے 39 ہزار سے زائد مسافروں کو آف لوڈ کیے جانے کا انکشاف
- گوادر پورٹ میں نئی تاریخ رقم، پہلی بار بین الاقوامی جہازوں کو ایندھن کی فراہمی
- دریائے سندھ پاکستان کی شہ رگ، سندھ کی روح، اس پر جارحیت ملک پر جارحیت ہوگی، مراد علی شاہ
- کینیا کے ایتھلیٹ ایمانوئل وانیونی نے 26 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
- نائب وزیراعظم کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، امریکا-ایران کشیدگی میں اضافے پر اظہارتشویش
- پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فیلڈنگ کوچ شین میک ڈرموٹ مستعفی
- گلگت بلتستان میں توانائی کا مسئلہ بڑا المیہ ہے، نومنتخب وزیراعلیٰ امجد حسین