ابوظہبی:پاکستانی کرکٹر شاداب خان کی آل راونڈ کارکردگی اور متحدہ عرب امارات کے مقامی ٹیلنٹ محمد روہید کی سنسنی خیز باولنگ کی بدولت دہلی بلز نے مضبوط فتح حاصل کی۔ روہید نے 2 اوورز میں صرف 16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان نے ایک اوور میں 14 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی اور چنئی بریو جیگوارز کو 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز تک محدود کردیا ۔جیمز ونس اور ٹام بینٹن نے 74 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے دہلی کو تیز آغاز دیا۔ لیکن چند فوری وکٹوں نے میچ کا رخ موڑ دیا اور شاداب خان نے 6 گیندوں پر ناقابل شکست 20 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو 6 وکٹوں سے جیت دلائی۔
Trending
- غیرازدواجی تعلقات کا شبہ،شوہر نے سوئی ہوئی بیوی کوہلاک کردیا
- حوثیوں کا سعودی ایف-15 طیارہ مار گرانے کا دعویً
- اٹک سے تعلق رکھنے والے محمد نذیر نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کردیا
- امریکی شرح سود فیصلے سے قبل عالمی بازار میں سونا مہنگا، پاکستان میں بھی اثرات
- پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں ایک ہزار 371 پوائنٹس کی کمی
- رواں مالی سال کے آغاز پر بڑی صنعتوں کی پیداوار بڑھ گئی
- برکس سربراہی اجلاس؛ عالمی رہنماؤں کو صرف سبزیوں کے کھانے پیش کرنے پر بھارت میں تنازعہ
- سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کا بیٹا بالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیار
- ایران اور امریکا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت مذاکرات پر واپس آئیں، چینی وزیر خارجہ
- چینی نائب وزیر اعظم 23ویں چین-آسیان ایکسپو میں شرکت کریں گے، چینی وزارت خارجہ