بیجنگ :امریکہ نےچین کو سیمی کنڈکٹر کے لئے اپنے برآمدی کنٹرول اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام سے سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ آلات، میموری چپس اور دیگر اشیاء پر چین کو برآمدی کنٹرول مزید سخت کیا جائے گا۔اقدامات کے اعلان کے مطابق 136 چینی اداروں کو برآمدی کنٹرول اداروں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا اور تیسرے ملک کے ساتھ چین کی تجارت میں من مانی مداخلت کرنے کے لئے” لانگ آرم” دائرہ اختیار کو بھی وسعت دی جائے گی۔چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے اس بارے میں کہا کہ یہ معاشی جبر اور نان- مارکیٹ عمل ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کہتا کچھ اور کرتا کچھ ہے۔امریکہ کی جانب سے قومی سلامتی کے تصور کو مسلسل وسیع کیا گیاہے ، ایکسپورٹ کنٹرول کے اقدامات کا غلط استعمال کیا گیا ہے اور امریکی رویہ یکطرفہ پسندی اور غنڈہ گردی کا رویہ ہے جس کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ سیمی کنڈکٹر کی صنعت انتہائی گلوبلائزڈ ہے ، اور امریکہ کی طرف سے کنٹرول اقدامات کے غلط استعمال نے ممالک کے مابین معمول کے معاشی اور تجارتی تبادلوں میں شدید رکاوٹ ڈالی ہے ، مارکیٹ کے ضوابط اور بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظم و نسق کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کو بھی اس سے شدید خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کمپنیوں سمیت عالمی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری اس سے بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات اختیار کرے گا۔
Trending
- شاداب خان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسری ہیٹ ٹرک
- جاپان میں بیسویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
- امن مشنز کو مزید حقیقت پسندانہ، موثر اور پائیدار بنانے کے لیے تیارہیں ،چین
- 41 سال کی عمر میں حمل: ماہرہ خان کو ’بوڑھی خاتون‘ کہنے پر ٹی وی چینل شدید تنقید کی زد میں
- انگولا اور چین کے درمیان تعلقات مسلسل ترقی کر رہے ہیں، اسپیکر انگولا
- نام نہاد رضاکارانہ برآمدی پابندیاں ڈبلیو ٹی او کے قوانین اور مارکیٹ کی معیشت کے اصولوں اور منصفانہ مسابقت کی خلاف ورزی ہیں، چینی وزارت تجارت
- چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مذاکرات کا اگلا دور 19 سے 23 ستمبر تک امریکہ میں ہو گا
- پاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہ
- ایشین گیمز: منیبہ علی والدہ کی علالت کے باعث ٹیم چھوڑ کر وطن واپس آگئیں
- بصارت سے محروم 15 سالہ فواد عالم پاکستان گاٹ ٹیلنٹ کے پہلے تاریخی ونر بن گئے