اقوام متحدہ : اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے چینی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کے قائم مقام ڈپٹی سیکرٹری جنرل میتھیاس کے سامنے جزیرہ ہوانگ یئن کے علاقائی پانیوں کی بیس لائنز پر عوامی جمہوریہ چین کی حکومت کا بیان اور متعلقہ چارٹ جمع کرو ا یا ۔ یہ بیان اور چارٹ اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر شائع کیے جائیں گے۔ہوانگ یئن جزیرہ چین کا فطری حصہ ہے۔ عوامی جمہوریہ چین کی حکومت نے 10 نومبر کو چینی حکومت کے سمندر کے قانون سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن سمیت دیگر بین الاقوامی قوانین اور علاقائی سمندر اور ملحقہ زون پر عوامی جمہوریہ چین اور بین الاقوامی قانون کے مطابق جزیرہ ہوانگ یئن کے علاقائی پانیوں کی بیس لائنز کی وضاحت جاری کی تھی ۔سمندر کے قانون سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کے مطابق، ایک ساحلی ریاست کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے پاس بیس لائن چارٹ یا اپنے علاقائی سمندر کے جغرافیائی کوآرڈینیٹس کی ایک کاپی جمع کر وا نی چاہیئے ۔
Trending
- چین برکس تعاون کو مستحکم مستقبل کی جانب لے جائے گا، بین الاقوامی شخصیات
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ گئی
- رضا اللہ کا تیز رفتاری سے بد ترین کارکردگی تک کا سفر
- ’تمہیں سمجھنا مشکل ہے‘، سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کو ایسا کیوں کہا؟
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل
- مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے حوالے سے چین کا کردار قابل تحسین ہے ، سابق وزیر اعظم اردن