بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ سے نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے بیجنگ میں دیاؤ یو تھائی اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ملاقات کی، جو چین کے سرکاری دورے پر موجود ہیں۔منگل کے ورز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین نے اپنی ہمسائیگی سفارتکاری میں چین اور نیپال کے تعلقات کو ایک اہم مقام پر رکھا ہے۔ اگلے سال چین اور نیپال کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منائی جائے گی۔ چین نیپال کے ساتھ عملی تعاون کو گہرا کرنے، بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلیٰ معیار کی تعمیر، بندرگاہوں، نقل و حمل، پاور گرڈز اور ٹیلی مواصلات میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے تاکہ نیپال کو “لینڈ لاک” ملک سے “لینڈ لنک”ملک میں تبدیل کرنے میں مدد فراہم کی جا سکے۔اولی نے کہا کہ نیپال بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں فعال طور پر حصہ لینے کا خواہاں ہے، نیپال میں سرمایہ کاری کے لئے مزید چینی کاروباری اداروں کا خیرمقدم کرتا ہے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کر رہا ہے۔شی زانگ اور تائیوان دونوں ہی چینی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہیں اور نیپال ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے کاربند ہے اور کسی بھی طاقت کو چین مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے لیے نیپال کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ نیپال گلوبل ساؤتھ کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لئے چین کے ساتھ کثیر الجہتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے۔
Trending
- مشہور فلم ’ٹرانسفارمرز‘ کے وائس ایکٹر پیٹر کولن انتقال کر گئے
- ملکی معیشت کیلیے بڑی خوشخبری؛ اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کی نوید
- چوہدری سالک نے ای او بی آئی پنشن ایک بار پھر بڑھانے کیلیے کوششیں تیز کردیں
- ملک میں المناک واقعات کے دوران ہانیہ عامر کی ڈانس ویڈیو، اداکارہ شدید تنقید کی زد میں
- مصری ملکہ کا قیمتی ہار چوری؛ کتنے ہیرے جڑے تھے اور قیمت کیا تھی؟
- ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات؛ ملکی بندرگاہوں کی بہتری میں اہم پیشرفت
- پاکستانی کینسر کی مریضہ کوچینی طبی منصوبے سے نئی زندگی مل گئی
- احتجاجی تحریک اب نہیں رکے گی، لانگ مارچ کا فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا، حافظ نعیم
- عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر کرنے پر پی سی بی کی اسکائی اسپورٹس سے باضابطہ شکایت
- پمز سانحہ: نومولود بچوں کی موت پر معروف شوبز مائیں آبدیدہ، نظام پر سوال اٹھا دیے