حال ہی میں جاپانی برانڈ یونی کلو کے بانی ینائی ماسا نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ یونی کلو چین کے سنکیانگ کی کپاس استعمال نہیں کرتا۔ اس حوالے سے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی کاٹن ایسوسی ایشن نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اس اقدام کو ناقابل قبول قرار دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سنکیانگ کپاس دنیا کی بہترین کپاس میں سے ایک ہے۔ سنکیانگ میں کپاس کی کاشت کی میکانائزیشن کی شرح 100 فیصد تک پہنچ چکی ہے ۔ کپاس کی مشینی کٹائی کی شرح تقریباً 90 فیصد تک پہنچ چکی ہے ۔ کپاس کی صنعت سنکیانگ میں تمام قومیتی لوگوں کو اپنی آمدنی بڑھانے اور خوشحال ہونےکے لئے ایک ستون کی صنعت بن چکی ہے جس نے سنکیانگ میں بہت سے خاندانوں کو غربت سے نجات دلاتے ہوئے امیر بنایا ہے۔امریکہ نے “انسانی حقوق” اور نام نہاد “جبری مشقت” کی آڑ میں سنکیانگ کی کپاس اور کپاس مصنوعات کو بدنام اور بائیکاٹ کیا ہے۔ ہم یونی کلو جیسے بین الاقوامی برانڈز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سنکیانگ کپاس کو اُس کا جائز مقام اور اعتماد دیں، سنکیانگ کپاس کا استعمال دوبارہ شروع کریں، اور عالمی کاٹن ٹیکسٹائل انڈسٹری کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھیں۔
Trending
- ایران پر حملوں سے متعلق امریکی قیادت میں اختلافات، جے ڈی وینس اور عسکری حکام کے خدشات سامنے آگئے
- روسی فوج کا یوکرین کی اوڈیسا، چورنومورسک اور ازمائیل بندرگاہوں پر حملہ
- چین،دستاویزی فلم ” دیاویو جزائر: لہروں کے نیچے چھپی حقیقت” کی عالمی سطح پر ٹیلی کاسٹ
- چین اور مالدیپ کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے، چینی صدر
- متعدد ممالک میں چین کے بارے میں مثبت رائے امریکہ سے زیادہ، پیو سروے نتائج
- چین کا پاپوا نیو گنی کی جانب سے تائی پے اکنامک آفس بند کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- چین میں ونڈ اور سولر پاور کی تنصیب نے تھرمل پاور کو پیچھے چھوڑ دیا
- چین کا کرغزستان کی علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان
- چین اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ وقت کے تقاضوں پر پورا اترتے آئے ہیں، چینی وزیر خارجہ
- ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کوالیفائی ایونٹ کے لیگ میچ میں قومی ٹیم منجمنٹ کا انوکھا کارنامہ