بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این کی تیار کردہ دستاویزی فلم ” دیاویو جزائر: لہروں کے نیچے چھپی حقیقت” 27 جولائی سے دنیا بھر میں نشر کی جا رہی ہے۔
یہ دستاویزی فلم چین اور جاپان کے درمیان دیاویو جزائر اور ان سے ملحقہ جزائر کی خودمختاری سے متعلق مختلف مؤقف اور تاریخی تنازع پر مرکوز ہے۔ فلم کی عکس بندی چین، جاپان، امریکہ اور برطانیہ میں کی گئی ہے، جبکہ اس میں سیاست، تاریخ اور بین الاقوامی قانون کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے تیس سے زائد چینی اور غیر ملکی ماہرین و محققین کے انٹرویوز شامل کیے گئے ہیں۔
دستاویزی فلم میں ان اہم شخصیات سے بھی گفتگو کی گئی ہے جو اس تاریخی معاملے کے مختلف مراحل کی عینی شاہد رہی ہیں۔ فلم تاریخی شواہد اور قانونی دلائل کی بنیاد پر حقائق کو واضح کرنے کی کوشش کرتی ہے اور دستاویزی مناظر اور متنوع زاویۂ نظر کے ذریعے چین کے دیاویو جزائر کی ایک جامع، واضح اور حقیقی تصویر پیش کرتی ہے۔
Trending
- نیہا ککڑ کا سنیدھی چوہان کو جواب، ریئلٹی شوز فیک کہنے پر کیا کہا؟
- آٹو پالیسی، نئی انرجی گاڑیوں پر بڑے ٹیکس ریلیف کی منظوری
- کراچی، بھیم پورا میں گٹر میں کام کے دوران بہیوش ہونے والے 2 خاکروب جاں بحق
- 11ویں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں پاکستان کا خصوصی اسٹال، تجارتی، سرمایہ کاری مواقع کی نمائش
- پیٹرول اور ڈیزل آج پھر مہنگا کردیا گیا
- 105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا
- بنگلادیش میں خسرے کی بدترین وبا، اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی
- گڈز فاروڈنگ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
- پیاز کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سامنے آ گئی
- ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی گئی، صارفین پر 12 ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔