اسلام آباد:بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں جدید شہر بنانے کا اعلان کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تعمیراتی کمپنی بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے دبئی ساؤتھ میں جدید ترین شہر بنانے کا اعلان کیا ہے۔
بحریہ ٹاؤن اور دبئی ایوی ایشن سٹی کے درمیان اس حوالے سے معاہدے پر دستخط بھی ہو گئے ہیں، المکتوم انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب جدید ماسٹر پلانڈ کمیونٹی کی تعمیر کا منصوبہ عالمی معیار کی رہائشی اور کمرشل سہولیات فراہم کرے گا۔
دبئی ایوی ایشن سٹی کارپوریشن اور دبئی ساؤتھ کے ایگزیکٹو چیئرمین خلیفہ الزفین کا کہنا ہے کہ منصوبہ جدید ولاز، ٹاؤن ہاؤسز اور اپارٹمنٹس پر مشتمل ہو گا، بحریہ ٹاؤن کاجدید تعلیمی، طبی، اور تفریحی سہولیات سے مزین منصوبہ دبئی ساؤتھ عالمی سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مرکز بنے گا۔
بی ٹی پراپرٹیز گروپ کے سی ای او احمد علی ریاض ملک کا کہنا ہےکہ اس منصوبے سے رہائشیوں کو مثالی طرز زندگی فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، یہ منصوبہ دبئی کے تعمیراتی منظر نامے میں ایک نمایاں اضافہ کرے گا جبکہ بحریہ ٹاؤن کے نئے منصوبے سے پاکستان کی تعمیراتی صنعت کو عالمی سطح پر پذیرائی ہوگی۔
Trending
- غیرازدواجی تعلقات کا شبہ،شوہر نے سوئی ہوئی بیوی کوہلاک کردیا
- حوثیوں کا سعودی ایف-15 طیارہ مار گرانے کا دعویً
- اٹک سے تعلق رکھنے والے محمد نذیر نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کردیا
- امریکی شرح سود فیصلے سے قبل عالمی بازار میں سونا مہنگا، پاکستان میں بھی اثرات
- پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں ایک ہزار 371 پوائنٹس کی کمی
- رواں مالی سال کے آغاز پر بڑی صنعتوں کی پیداوار بڑھ گئی
- برکس سربراہی اجلاس؛ عالمی رہنماؤں کو صرف سبزیوں کے کھانے پیش کرنے پر بھارت میں تنازعہ
- سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کا بیٹا بالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیار
- ایران اور امریکا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت مذاکرات پر واپس آئیں، چینی وزیر خارجہ
- چینی نائب وزیر اعظم 23ویں چین-آسیان ایکسپو میں شرکت کریں گے، چینی وزارت خارجہ