News Views Events
Apna Watan

رواں مالی سال کے آغاز پر بڑی صنعتوں کی پیداوار بڑھ گئی

0

 

فائل فوٹو۔

نئے مالی سال 2026-27 کے آغاز پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا، جولائی 2026 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر بڑھ گئی۔ 

ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوارکا ڈیٹا جاری کردیا۔ اسلام آباد سے جاری رپورٹ کے مطابق جولائی 2026 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں ماہانہ بنیادوں پر9.51 فیصد اضافہ ہوا۔ 

رپورٹ کے مطابق جولائی 2026 میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.03 فیصد اضافہ ہوا، جولائی 2026 میں آٹو موبائل کی پیداوار سالانہ بنیادوں پر 57 فیصد بڑھی۔ 

رپورٹ کے مطابق ٹرانسپورٹ آلات کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 40.22  فیصد اضافہ، ٹوبیکو کی پیداوار میں 35.82 فیصد اضافہ ہوا۔ 

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملبوسات کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 22 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ فارماسیوٹیکل کی پیداوار میں 20.79 فیصد کی کمی ہوئی۔ 

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی میں مشینری اور آلات کی پیداوار 13.33 فیصد کم ہوئی، آئرن اسٹیل 11.40 اور کیمیکلز مصنوعات کی پیداوار 8.96 فیصد گرگئی۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.