پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں ایک ہزار 371 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایسکچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروباری حجم کم رہا اور شیئر بازار کا بینچ مارک 100 انڈیکس اعشاریہ آٹھ فیصد کم ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج ایک ہزار 371 پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ 68 ہزار اکیس پر بند ہوا ہے اور 35 کروڑ 61 لاکھ شیئرز کے سودے 19 ارب روپے میں طے ہوئے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروبار اختتام پر 135 ارب روپے کم ہوکر 18 ہزار 721 ارب روپے ہوگئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروبار حجم رواں ہفتے کے تین کاروباری دنوں میں مسلسل کمی کا شکار رہا ہے۔
سرمایہ کاروں کی توجہ ایران امریکہ جنگ سے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھی ہوئی قیمتوں پر مرکوز ہے۔ اس لیے انکا رویہ محتاط ہے۔
پی این پی