بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں ایک سوال پوچھا گیا کہ امریکی کانگریس کے وفاقی سینیٹر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چینی لہسن امریکی فوڈ سیفٹی کے لیے ‘بہت بڑا خطرہ ہے، جس کے لیے ‘سیکشن 301 انویسٹی گیشن شروع کرنے کی ضرورت ہے، ڈیفنس اتھارائزیشن ایکٹ برائے مالی سال 2025، جسے امریکی ایوان نمائندگان نے منظور کیا ہے ، میں ایسی شقیں بھی شامل ہیں جس کے تحت امریکی فوجی اسٹورز کو چینی لہسن کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کی ضرورت ہے۔
اس حوالے سے ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ لہسن کبھی خواب میں بھی نہیں سوچ سکتا کہ یہ امریکہ کے لیے ‘بہت بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔ ڈرونز سے لے کر کرینوں تک، ریفریجریٹرز سے لے کر لہسن تک، بہت سی چینی مصنوعات کو امریکہ نے “قومی سلامتی کے خطرات” کے طور پر لیبل کیا ہے۔ دنیا واضح طور پر دیکھ سکتی ہے کہ یہ امریکہ کے لئے تحفظ پسندی ، چین کی ترقی کو روکنے اور دبانے کے لئے ریاستی طاقت کا غلط استعمال کرنے اور زبردستی “ڈی کپلنگ ، صنعتی و سپلائی چین کو الگ کرنے اور توڑنے” کا ایک بہانہ ہے۔
ماؤ ننگ نے کہا کہ قومی سلامتی کے تصور کو حد سے زیادہ عام کرنے اور معاشی، تجارتی ،سائنسی اور تکنیکی امور کو سیاسی رنگ دینے اور ہتھیار بنانے سے عالمی پیداوار اور سپلائی چین کے سلامتی کے خطرات میں اضافہ ہوگا اور بالآخر دوسروں اور خود کو نقصان پہنچے گا۔ہم کچھ امریکی سیاست دانوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ زیادہ عقلی اور عام فہم رویہ اختیار کریں، تاکہ ان کا مذاق نہ اڑایا جائے۔
Trending
- خام تیل کی قیمت 107 ڈالرز سے تجاوز کر گئی
- وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، حوثی باغیوں کے حملوں پر اظہار مذمت
- پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ مزید گر گئی، ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آخری نمبر پر آگئی
- کراچی پورٹ کی تاریخی کارکردگی، خلیجی تنازع نے نئے تجارتی مواقع پیدا کر دیے
- وزیراعظم کی پیٹرول اسکیم سے ہماری جدوجہد پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، حافظ نعیم
- پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ شہزادہ اسد نے کھیل کے میدان میں عالمی سطح پر ملک کا نام بلند کر دیا
- رواں مالی سال کا دوسرا مانیٹری پالیسی اجلاس آج ہوگا
- ایم کیو ایم کا نئے صوبوں کے قیام کے لیے سڑکوں پر آنے کا اعلان
- جیولین تھرو: پاکستان کے ارشد ندیم میڈل جیتنے میں ناکام، سری لنکا کے رمیش پاتھیرنگا کی پہلی پوزیشن
- ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے چینی کمپنی کے دیرینہ معاملے کا کامیاب حل