دبئی : بگ کرکٹ لیگ کے ایک اور میچ میں عرفان پٹھان کی قیادت میں ممبئی میرینز کا مقابلہ یوپی برج اسٹارز سے ہوا۔ برج اسٹارز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم اسے فیصلے کا فائدہ اٹھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اچھی شروعات کے باوجود ان کی اننگز دباؤ میں آگئی اور آخری 4 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 95 رنز بناکر آوٹ ہوگئی ۔ پروین نے سب سے زیادہ 30 رنز بنائے جبکہ جیسل کریا نے سنسنی خیز اسپیل میں 7 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔میرینز کے لئے پیچھا کرنا آسان نہیں تھا۔ عمران طاہر نے اسپن باؤلنگ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 10 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں اور پاور پلے کے اندر میرینز کو 30/5 تک محدود کردیا۔ تاہم منان شرما نے 33 گیندوں پر ناقابل شکست 39 رنز کی اننگز کھیلکر 16 ویں اوور میں میرینز کو 4 وکٹوں سے فتح دلائی۔ کریا کے میچ وننگ اسپیل نے انہیں مین آف دی میچ کا اعزاز دلایا۔
Trending
- گڈز ٹرانسپورٹرز کے لیے موٹرویز کھولی جائیں، ایسوسی ایشن کا مطالبہ
- گزشتہ ایک سال کے دوران خیبر پختونخوا میں بدانتظامی پر وائٹ پیپر
- بھارتی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا اوپن اے آئی کے ساتھ نئی شراکت داری کا اعلان
- مقابلہ حسن جیتنے والی بھارتی انفلوئنسر کی پراسرار موت، تحقیقات جاری
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چوتھے اقتصادی جائزے پر مذاکرات جاری
- کوئٹہ، قلات، مستونگ اور نوشکی میں موسم نے کروٹ بدل لی، گرمی رخصت، خزاں کی آمد
- سابق انگلش آل راؤنڈر 91 برس کی عمر میں چل بسے
- اکشے کھنہ نے ممبئی کے مالابار ہل میں تقریباً ایک ارب کا گھر خرید لیا
- سونے کی قیمت میں 12ہزار روپے سے زائد کی بڑی کمی
- پاکستان کی آئی ٹی برآمدات سالانہ 20 فیصد ترقی کر رہی ہے، وفاقی وزیر