دبئی : ریئل کبڈی لیگ (آر کے ایل) دبئی کے الاہلی اسپورٹس کلب میں ایک پرجوش کبڈی نمائشی میچ کے ساتھ خلیجی خطے کو مسحور کرنے کو تیار ہے۔اس انتہائی متوقع ایونٹ میں دو خاص طور پر تیار کردہ ڈمی ٹیمیں انڈین واریئرز اور گلف گلیڈی ایٹرز شرکت کریں گی او بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ابھرتا ہوئے ٹیلنٹ کو پیش کریں گے۔دبئی اسپورٹس کونسل کے تعاون سے منعقد ہونے والا یہ ایونٹ برصغیر کے روایتی کھیل کو عالمی سطح بالخصوص خلیجی خطے میں متعارف کرانے کی سمت ایک قدم ہے ۔ یہ اسپورٹس مین شپ، تفریح اور سیکھنے کے امتزاج کے ساتھ کبڈی کی دنیا پر ایک انمٹ نشان چھوڑے گی۔اس موقع ایک حیرت انگیز اماراتی پرفارمنس کے لئے ناقابل فراموش ثقافتی تبادلے کے لئے اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔میچ کے بعد ایک رقص کا مظاہرہ پیش کیا جائے گا۔ بالی ووڈ لیجنڈ سنیل شیٹی اور پہلوان سنگرام سنگھ ایونٹ کی مقبولیت میں اضافے کے لئے موجود ہوں گے ۔
Trending
- چین برکس تعاون کو مستحکم مستقبل کی جانب لے جائے گا، بین الاقوامی شخصیات
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ گئی
- رضا اللہ کا تیز رفتاری سے بد ترین کارکردگی تک کا سفر
- ’تمہیں سمجھنا مشکل ہے‘، سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کو ایسا کیوں کہا؟
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل
- مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے حوالے سے چین کا کردار قابل تحسین ہے ، سابق وزیر اعظم اردن