پالے کیلے : سری لنکا کے بلے باز چرتھ اسلانکا نے کہا ہے کہ کھیل کا مختصر ترین فارمیٹ گیند بازوں کے لئے یقینی طور پر ایک چیلنج ہے۔ وہ سری لنکا ٹی 10 سپر لیگ میں جافنا ٹائٹنز کا حصہ ہیں،انہوں نے کہا کہ ٹی 10 میں بولنگ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ ایک گیند باز کو صرف دو اوور ملتے ہیں اور یہ اس کے لئے مشکل ہوجاتا ہے۔ تاہم یہ اس بات پر بھی منحصر ہے کہ آپ اس مخصوص دن پر کس طرح کھیل رہے ہیں کیونکہ کبھی کبھی گیند بازوں کو پچ سے کچھ مل جاتا ہے۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز کا کہنا تھا کہ بلے باز کے طور پر رنز بنانا کامیابی کی ضمانت ہے چاہے وہ کھیل کی کوئی بھی شکل کیوں نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم یہاں اپنی ٹیم کے لئے رنز بنانے آئے ہیں اور یہ ہمارا کام ہے اور ہر کوئی ہم سے یہی توقع کررہا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ فارمیٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہمیں رنز بنانے ہوں گے۔ٹائٹنز کے یونٹ میں ڈیوڈ ویز اور کوشل مینڈس جیسے کچھ نمایاں نام ہیں اور اسلانکا کی رائے ہے کہ یہ نوجوانوں کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کا ایک بہترین موقع ہے۔
Trending
- غیرازدواجی تعلقات کا شبہ،شوہر نے سوئی ہوئی بیوی کوہلاک کردیا
- حوثیوں کا سعودی ایف-15 طیارہ مار گرانے کا دعویً
- اٹک سے تعلق رکھنے والے محمد نذیر نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کردیا
- امریکی شرح سود فیصلے سے قبل عالمی بازار میں سونا مہنگا، پاکستان میں بھی اثرات
- پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں ایک ہزار 371 پوائنٹس کی کمی
- رواں مالی سال کے آغاز پر بڑی صنعتوں کی پیداوار بڑھ گئی
- برکس سربراہی اجلاس؛ عالمی رہنماؤں کو صرف سبزیوں کے کھانے پیش کرنے پر بھارت میں تنازعہ
- سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کا بیٹا بالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیار
- ایران اور امریکا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت مذاکرات پر واپس آئیں، چینی وزیر خارجہ
- چینی نائب وزیر اعظم 23ویں چین-آسیان ایکسپو میں شرکت کریں گے، چینی وزارت خارجہ