سکھر:جے یو آئی رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کا فیصلہ سنادیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سکھر کی انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج عبدالرحمٰن قاضی نے مختصر فیصلہ سنایا جس میں تمام 6 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
ملزمان کو قتل اور دہشت گردی کے الزام میں عمر قید جبکہ اسلحہ کے الزام میں 7،7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
واضع رہے کہ 10سال قبل جے یو آئی رہنما سابق سینیٹر علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو قتل کیا گیا تھا، شہید خالد محمود سومرو قتل کیس گزشتہ 10سالوں سے اے ٹی سی کورٹ انسائیڈ سینٹرل جیل سکھر میں زیر سماعت تھا جس کا فیصلہ آج سنا دیا گیا ۔
ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو 2014میں صبح تقریباًسوا 6بجےسکھر شہر کے نواحی علاقے قریشی گوٹھ میں واقع مدرسہ حقانیہ میں اس وقت قتل کردیا گیا جب وہ نماز فجر کی ادائیگی میں مصروف تھے۔ خالدسومرو کے ساتھ ان کے دو ذاتی محافظ موجود تھے جن میں سے ایک آرام اور دوسرا نمازفجر کی ادائیگی میں مصروف تھا۔
مسلح ملزمان نے مدرسے میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی۔
ڈاکٹر خالد محمود سومرو چار گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر علاقے کے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے تھے ۔ پولیس تفتیش کے مطابق خالد محمود سومرو پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تعداد 4تھی۔پولیس کو جائے وقوع سے گولیوں کے 11 خول ملے ہیں۔ فائرنگ سے مدرسے کی دیواروں کو بھی نقصان پہنچا۔ حملہ آور سفید کار میں آئے تھے۔
دو ملزمان نے مدرسے میں گھس کر مشین گن اور ٹی ٹی پستول سے فائرنگ کی جبکہ دو ملزمان باہر نگرانی پر مامور رہے۔
Trending
- ڈیرہ غازی خان: قبائلی علاقے میں 11 سالہ لڑکی مبینہ طور پر فروخت کر دی گئی
- A young South African footballer who played a prominent role in the 2026 FIFA World Cup has passed away.
- کراچی؛ ڈاکوؤں کی واردات کی کوشش ناکام، شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
- ویرات کوہلی کی نجی ملاقات خفیہ نہ رہ سکی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
- راولپنڈی؛ خون سفید، جھگڑے کے دوران بڑے کے ہاتھوں چھوٹا بھائی قتل
- پانچواں ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیریز 0-4 سے جیت لی
- ’دھمال 4‘ میں آنجہانی ستیش کوشک کی واپسی نے مداحوں کو چونکا دیا
- فورسز کا آپریشن شعبان جاری، ، مزید 3 خوارج ہلاک مجموعی تعداد 105 تک جا پہنچی
- ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ: پیٹن اور ہیلیووارا نے فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا
- شادی کے بعد ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی پہلی عوامی تقریب میں شرکت، تصاویر وائرل