جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے قائم مقام صدر ہان ڈیوک سو کے مواخذے کی قرارداد 192 ووٹوں سے منظور کر لی۔ جنوبی کوریا کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ پارلیمنٹ نے صدر اور قائم مقام صدر کا دو ہفتے کے وقفے سے مواخذہ کیا ہے۔ اس کے بعد ہان ڈیوک سو نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔
جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ کے 192 افراد نے ووٹنگ میں حصہ لیا لیکن حکمران جماعت کے کسی رکن نے حصہ نہیں لیا۔ ووٹنگ شروع ہونے سے قبل جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ وزیر اعظم ہان ڈیوک سو، جو صدر کے طور پر کام کر رہے ہیں، کا مواخذہ اس صورت میں منظور تصور ہو گا جب فعال قانون سازوں میں سے نصف سے زیادہ حق میں ووٹ دیں گے، یعنیٰ 151 لوگ حق میں ووٹ دیں گے۔ جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے 26 دسمبر کو ایک کل رکنی اجلاس منعقد کیا اور آئینی عدالت کے تین ججوں کی تقرری کی منظوری کے لیے ووٹ دیا۔ متعلقہ طریقہ کار کے مطابق، قومی اسمبلی کی جانب سے آئینی عدالت میں ججوں کی تقرری کی منظوری کے بعد، وزیر اعظم ہان ڈیوک سو، جو اس وقت صدر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں، کی باضابطہ منظوری بھی لازم ہے ۔ ہان ڈیوک سو نے اس سے قبل 26 تاریخ کو کہا تھا کہ آئینی عدالت کے ججوں کی تقرری پر پہلے حکمران اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اتفاق ہونا چاہیے، ورنہ وہ تقرری کو ملتوی کر دیں گے۔
Trending
- انگلینڈ سے شکست کے بعد کپتان بابراعظم کا بیان سامنے آگیا
- حمیرا بانو نے عثمان پیرزادہ سے شادی کی تردید کر دی، اصلی شوہر کون؟ تصاویر سامنے آگئیں
- وزیراعظم ٹاسک فورس کی بحری اصلاحات، میری ٹائم شعبے میں نمایاں کامیابیاں
- مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی انتقال کرگئے
- عارف سعید اسلامک سالیڈیرٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو بورڈ کے رکن منتخب
- آئمہ بیگ کی خود کو سنگل قرار دینے کے بعد دوسرے موقع اور وفاداری پر معنی خیز پوسٹ
- پیٹرولیم مصنوعات مسلسل مہنگی: گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ
- سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث پاکستان بھر میں فضائی آپریشن شدید متاثر
- انگلش کپتان جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا
- لیڈی گاگا اور منگیتر مائیکل پولانسکی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش