بیجنگ:چین کے مرکزی بینک یعنی پیپلز بینک آف چائنا کے ڈپٹی گورنر شوان چھانگ ننگ نے چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں کہا کہ 2024 میں چین کے قرضوں کی شرح سود میں مسلسل کمی آئی اور دسمبر 2024 میں نئے کارپوریٹ قرضےکی شرح سود تقریباً 3.43 فیصد تھی جو سال بہ سال تقریباً 0.36 فیصد پوائنٹس کی کمی ہوئی جبکہ انفرادی ہاؤسنگ قرضوں کی شرح سود تقریباً 3.11 فیصد تھی جو سال بہ سال تقریباً 0.88 فیصد پوائنٹس کی کمی واقعی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ 2024 ء میں پیپلز بینک آف چائنا نے معاون مانیٹری پالیسی پر عمل پیرا رہتے ہوئے چار اہم مانیٹری پالیسی ایڈجسٹمنٹ نافذ کیے اور قومی معیشت کی بحالی کے عمدہ رجحان کو برقرار رکھنے اور اعلی معیار کی معاشی ترقی کی حمایت کے لئے مدد فراہم کی۔ اطلاع کے مطابق گزشتہ سال چین نے ڈپازٹ ریزرو ریشو میں دو دفعہ ایک فیصد پوائنٹ اور مرکزی بینک کی پالیسی شرح سود میں دو دفعہ0.3 فیصد پوائنٹس کی کمی کی تھی، جو دونوں حالیہ برسوں میں سب سے بڑی تھیں۔
Trending
- چاندی آج مزید مہنگی، سونے کی فی تولہ قیمت کتنی ہوئی؟
- وزیراعظم نے استعفے سے متعلق گفتگو نہ کرنے کی ہدایات دی ہیں، یہ میرا اور اُن کا معاملہ ہے، وزیر صحت
- حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
- عمران خان کے صاحبزادوں کا ’’اسکائی‘‘ پر انٹرویو، ہیڈ کوچ سرفراز احمد سے پریس کانفرنس میں سوال
- جولائی کے مقابلے میں اگست میں ایل این جی قیمت میں کمی، اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری
- شینزو-23 کے خلابازوں نے کامیابی سے خلائی کیبن سے باہر سرگرمیاں مکمل کرلیں
- اپیک 2026 کے سینئر عہدیداروں کا تیسرا اجلاس اختتام پذیر
- چائنا انٹرنیشنل بگ ڈیٹا انڈسٹری ایکسپو 2026کا افتتاح
- کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 373 پوائنٹس کا اضافہ
- نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ، چین کے گیرونگ علاقے میں 5 افراد ہلاک، 558 لاپتہ