بیجنگ:چائنا انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر (سی این این آئی سی) نے چین کے انٹرنیٹ نیٹ ورک کی ترقی پر 55 ویں شماریاتی رپورٹ جاری کی۔
رپورٹ کے مطابق دسمبر 2024 تک چین میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 1.108 ارب تک پہنچ چکی ہے اور انٹرنیٹ تک رسائی کی شرح 78.6 فیصد ہو گئی ہے۔ چین میں دیہی انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 313 ملین ہے، جو انٹرنیٹ صارفین کی کل تعداد کا 28.2 فیصد بنتی ہے۔رپورٹ کے مطابق چین میں انٹرنیٹ کے بنیادی وسائل مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ دسمبر2024 تک ، ڈومین ناموں کی کل تعداد 33.02 ملین تھی ، جن میں سے ٹاپ ڈومین نام “ڈاٹ سی این” کی تعداد 20.82 ملین تھی. نئے انفارمیشن انفراسٹرکچر کی مربوط ترقی ہو رہی ہے۔ نومبر2024 تک چین میں کل 4.191 ملین فائیو جی بیس اسٹیشن تعمیر کیے گئے ہیں ، جو 2023 کے اختتام کے مقابلے میں 815،000 کا اضافہ ہے۔ رپورٹ سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ 2024 تک ٹیلی مواصلات کی عام خدمات کے باعث چین کے دیہی اور دوردراز علاقوں میں زیادہ سے زیادہ آبادی کو قابل رسائی اور اچھی نیٹ ورکس سروس دستیاب ہے۔اس کے ساتھ ساتھ چین میں مصنوعی ذہانت سے متعلق صنعتوں کی تیز رفتار ترقی نے معاشی اور سماجی ترقی کو مضبوط قوت محرکہ فراہم کی ہے۔
Trending
- ایف بی آر میں اصلاحات اور ٹیکس نظام ڈیجیٹل بنانے کیلیے 20کروڑ ڈالر قرض لینے کی تیاری
- پختونخوا کے 26 اضلاع ’ہارڈ ایریا‘ قرار؛ افسران کیلیے 250 فیصد سیکیورٹی الاؤنس منظور
- The continuous increase in petrol prices is not due to global conditions but the government’s incompetence, says Shahid Afridi
- اللہ کے منصوبے پر بھروسہ کرنے لگا ہوں، ثمر جعفری نے زندگی کو نئے انداز سے دیکھنا شروع کر دیا
- لاہور میں 3 بین الاقوامی ایونٹس: 150 ملین ڈالر کی کاروباری سرگرمیاں متوقع
- میر رضا قتل کیس؛ بزنس پارٹنر اور وینڈر کے نام پولیس چالان میں شامل نہیں
- انگلینڈ سے شکست کے بعد کپتان بابراعظم کا بیان سامنے آگیا
- حمیرا بانو نے عثمان پیرزادہ سے شادی کی تردید کر دی، اصلی شوہر کون؟ تصاویر سامنے آگئیں
- وزیراعظم ٹاسک فورس کی بحری اصلاحات، میری ٹائم شعبے میں نمایاں کامیابیاں
- مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی انتقال کرگئے