بیجنگ:”چین-آسیان دوستانہ گھر کی مشترکہ تعمیر: شہروں کے کھلے پن اور تعاون” کے موضوع پر “عالمی میئر ز کی بات چیت، نان نینگ” نامی سرگرمی چین کے گوانگ شی چوانگ خود اختیار علاقے کے نان نینگ شہر میں شروع ہوئی۔ چین، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤس، ملائیشیا، میانمار، تھائی لینڈ، اور ویتنام پر مشتمل آٹھ ممالک کے میئرز، میئر زکے نمائندوں اور ماہرین نے اس سرگرمی میں شرکت کی۔
اس سرگرمی کے دوران “نان نینگ تجویز ” پیش کی گئی ۔ اس تجویز کا مقصد فریقین کے درمیان عملی تعاون کو گہرا کرنا، مزید قریبی چین-آسیان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو تیز رفتار بنانا اور دنیا کے امن و ترقی کے لئے مزید خدمات سر انجام دینا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس دوران میانمار، کمبوڈیا، فلپائن، ملائیشیا، تھائی لینڈ، ویت نام، لاؤس، اور سنگاپور سمیت آسیان ممالک کےمابین 14 پروجیکٹس کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔ ان شعبوں میں دوستانہ شہر، معیشت اور تجارت، لاجسٹکس، تعلیم اور سیاحت شامل ہیں، اور ان میں سرمایہ کاری کا حجم 3۔3 ارب یوآن سے تجاوز کر چکا ہے۔
Trending
- کراچی؛ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، دو ڈاکو ہلاک
- والد کی وفات پر میسی کا جذباتی پیغام، ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا
- خواتین سے متعلق متنازع بیان پر شہود علوی کی وضاحت
- سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں 7 دن کے بعد قیمت کم ہو گئی
- کارکنان آج رات 10 بجے ہر چوک کو ڈی چوک بنادیں، سہیل آفریدی
- ایرلنگ ہالینڈ کی تصویر والے پیکٹوں سے بھاری مقدار میں کوکین برآمد
- رجب بٹ نے سالگرہ کے دن ہتک عزت اور بیٹے کی کسٹڈی کا نوٹس بھیجا، سابق اہلیہ ایمان کا دعویٰ
- پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات ناکام، پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان برقرار
- پاکستانی طالبہ دیا بھاٹیا کا یونیورسٹی آف لندن کے ایل ایل بی آنرز میں عالمی ریکارڈ، تقریب کا انعقاد
- ڈارون ٹیسٹ: اسنیکو تنازع، اسٹیو اسمتھ نے ایج لگنے کا اعتراف کرلیا