بیجنگ : عالمی یومِ مزدور کے موقع پر چین کے صدر شی جن پھنگ نے مرکزی کمیٹی کی جانب سے ملک بھر کے محنت کشوں کو تہنیت اور دلی نیک خواہشات پیش کیں۔جمعرات کے روز انہوں نے کہا کہ چینی طرز جدیدیت کے نئے سفر میں ملک بھر کے محنت کش عوام پارٹی کی قیادت میں متحد ہو کر محنت، جدوجہد، جدت اور تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور قومی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ رواں سال کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 105ویں سالگرہ ہے اور “پندرہویں پانچ سالہ منصوبے” کا آغاز بھی اسی سال ہو رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی تمام محنت کش محنت، لگن اور مہارت کے جذبے کو فروغ دیں گے، دیانت داری اور جذبۂ خدمت کے ساتھ کام کریں گے اور سماجی و معاشی ترقی میں مرکزی قوت کے طور پر اپنا کردار ادا کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مختلف سطحوں پر پارٹی تنظیمیں اور حکومتیں محنت کشوں کے قانونی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں، ان کے مسائل کو حل کریں اور انہیں قومی ترقی کے عظیم اہداف کے حصول کے لیے متحرک کریں ۔
Trending
- شاہین آفریدی کا ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کا عزم، ریڈ بال کرکٹ کو پہلی ترجیح قرار دے دیا
- ایران سے پاکستان کی درآمدات میں 17 فیصد اضافہ
- رضا اللہ کی دھواں دار بیٹنگ سے انگلینڈ بے بس، سابق انگلش کپتان اپنی ٹیم پر برس پڑے
- کرسٹیانو رونالڈو ایک انسٹاگرام پوسٹ کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ حیران کن انکشاف
- چینی صدر کی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کامیابی سے مکمل
- چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز ، کثیر القومی کمپنیوں کے لیے چین کے نئے مواقع کا مرکز بن گیا
- نئے عہد کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے پیش رو قوت بنیں اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھائیں، چینی صدر
- 18 ویں برکس سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری
- چین نے ہمیشہ چین-بھارت تعلقات کو تزویراتی اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھا ہے، چینی صدر
- اس وقت مختلف خطرات اور چیلنجز یکے بعد دیگرے سامنے آرہے ہیں، چینی صدر
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔