بیجنگ:چینی نئے سال کی آمد پر 500 سے زائد چینی اور غیر ملکی مہمان اقوام متحدہ کےتحت چین کے کتب کلب کے زیر اہتمام اسپرنگ فیسٹیول کا جشن منانے کے لئے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں جمع ہوئے۔
اقوام متحدہ کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے چینی عملے نے پیکنگ اوپیرا اور رقص پیش کیا اور اس موقع پر چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو بھی پیش کی گئی ۔
اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امور عالمی مواصلات فلیمنگ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ چینی سانپ کا سال دنیا میں ایک نیا ماحول پیدا کرے گا۔
بنکاک کے چائنا ٹاؤن میں لالٹین ڈسپلے کے ساتھ سانپ کے سال کا جشن منایا گیا۔ 2025 چانیز نیو ایئر” اوپیرا گالا کینیڈا کے گریٹر ٹورنٹو ایریا میں منعقد کیا گیا ۔ اس کے علاوہ سانپ کے نئے سال کی آمد کا خیر مقدم کرنے کے لیے حال ہی میں ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ڈریگن بوٹ ریس کا انعقاد کیا گیا۔
Trending
- مراکش کے فٹبالر اشرف حکیمی کے خلاف مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
- چین کی عالمی برادری سے مل کر ترقی کرنے اور انسانی حقوق کے فروغ کی اپیل
- چین،پانچویں گلوبل ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپوکی افتتاحی تقریب کا انعقاد
- فیصل قریشی کے تیزی سے کم ہوتے وزن نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا
- پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات آج سے شروع؛ 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان
- پُرامن احتجاج ہمارا حق ہے یہ کسی کے باپ کا نہیں ہم سب کا پاکستان ہے، وزیراعلیٰ کے پی
- امریکا: میچ کے دوران 11 سالہ کھلاڑی نے مخالف کے چہرے پر ہاکی دے ماری
- عاطف اسلم کے کنسرٹ میں مداح نے اسٹیج پر موبائل پھینک دیا، گلوکار بھی دنگ رہ گئے
- ملکی معاشی شرح نمو 3.7 فیصد ہوگئی، نجی سرمایہ کاری میں بڑا اضافہ
- خیبرپختونخوا میں آئی جی تعیناتی کا طریقہ کار تبدیل، صوبائی کابینہ سے پولیس ایکٹ کی منظوری