آستانہ :سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شریک ایرانی نائب وزیر خارجہ مہدی سفاری سے ملاقات کی۔
چینی میڈیا کے مطابق وانگ ای نے ایک بار پھر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ عبداللہیان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں چین ،مضبوطی سے ایرانی دوستوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ سپریم رہنما کی قیادت میں ایرانی حکومت اور عوام طے شدہ حکمت عملی کو بلا روک ٹوک آگے بڑھائیں گے اور ملک کی مستحکم ترقی کو برقرار رکھیں گے۔ صورتحال میں خواہ کوئی بھی تبدیلی آئے ، چین ہمیشہ کی طرح چین -ایران اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط کرے گا، دونوں فریقوں کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کرے گا اور علاقائی اور عالمی امن کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔
مہدی سفاری نے اس المناک حادثے پر صدر شی جن پھنگ اور وزیر خارجہ وانگ ای کی جانب سے اظہارِ تعزیت پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ایران کی داخلی و خارجی پالیسیز تبدیل نہیں ہوں گی اور ایران قومی ترقی کے عمل کو مضبوطی سے فروغ دیتا رہے گا۔ ایران، چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان مصالحت کو فروغ دینے پر چین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران متعلقہ عمل کو جاری رکھنے اور خطے کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کا خواہاں ہے۔
Trending
- راجپال یادیو کو 2 کروڑ جمع کرانے کےلیے سپریم کورٹ کی آخری مہلت
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ، نوٹی فکیشن جاری
- گلگت بلتستان؛ کابینہ نے مالی سال 27-2026 کے 218 ارب روپے حجم کا بجٹ منظور کرلیا
- 1 ماہ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 59 روپے کا اضافہ
- آسان ٹیکس اسکیم: ایف بی آر اور تاجر نمائندوں کی جانب سے دکانداروں کو رجسٹرد کرنے پر اتفاق
- پیٹرول 4 اور ڈیزل 6 روپے مہنگا ہونے کا امکان، ذرائع اوگرا
- پرواز میں خاتون کی نازیبا حرکت، طیارے سے اترتے ہی گرفتار
- پاکستان کا سعودی عرب کیساتھ تجارتی خسارہ 18.37 فیصد کم ہوگیا
- ویمنز ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کو محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے کس نے منع کیا؟ کوچ کا انکشاف
- رضااللہ ہیرو، زیرو پھر ہیرو