فتح جنگ :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن، ڈپٹی کمشنر اٹک عاطف رضا اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ حمیرہ شاہ کی ہدایات پر رمضان المبارک کے دوران عوام کو منافع خوروں اور ملاوٹ مافیا کے چنگل سے بچانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کی قیادت میں تاریخ ساز کریک ڈاؤن، ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کی چیخیں نکل گئیں۔
تین سال پرانی جعلی ریٹ لسٹ آویزاں کرنے پر بیکری سیل، مرغی فروش کو ہتھکڑیاں لگا کر حوالات میں ڈال دیا گیا، درجنوں دکانیں سیل، بھاری جرمانے، کئی تاجروں کے خلاف مقدمات درج۔فتح جنگ کے مین بازار، کوہاٹ روڈ، کھوڑ روڈ اور دیگر تجارتی مراکز میں اچانک چھاپے، منافع خوروں کی دوڑیں لگ گئیں، کئی دکاندار موقع سے فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار۔ عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف بے رحمانہ کارروائیاں، کسی کو معافی نہیں ملے گی۔ چوہدری شفقت محمود کا دوٹوک اعلان: “قانون شکن عناصر کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج کر دم لیں گے، عوام کے حق پر ڈاکا ڈالنے والوں کو زمین تنگ کر دی جائے گی، ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ مافیا کے گرد شکنجہ مزید سخت کیا جا رہا ہے۔ کسی سفارشی یا بااثر شخص کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی۔ جو عوام کا خون چوسے گا، وہ نشان عبرت بنے گا!”
Trending
- Karachi Weather: Partly Cloudy Skies, Strong Winds and Light Drizzle Expected
- جمہوریہ چیک کی لندا نوسکوا ومبلڈن لیڈیز سنگلز کی چیمپئن بن گئیں
- Those who live in Karachi deserve a medal Ayesha Omar sarcastic comment
- نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی ایرانی وزیرِخارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو
- دو بار کا عالمی چیمپئن باکسر آغا کلیم چائے بیچنے پر مجبور، ویڈیو بھی شیئر کر دی
- Erling Haaland lookalike model goes viral video has over 110 million views
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی
- کراچی: موبائل فون شاپ میں ڈکیتی کا مقدمہ دکان کے مالک کی مدعیت میں درج
- فیفا ورلڈ کپ، ناروے کا خواب چکناچور، انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا
- ٹیلر سوئفٹ کی شادی سے جمع کیا گیا کچرا ہاتھوں ہاتھ فروخت