بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے رسمی پریس کانفرنس کی میزبانی کی۔پریس کانفرنس میں ایک سوال کیا گیا کہ بہت سے بین الاقوامی افراد کا کہنا ہے کہ ” دو اجلاس ” چین کی ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کا مشاہدہ کرنے کے لیے ایک ونڈو ہیں، “چینی طرز کا جمہوری عمل” مغربی ممالک سے مختلف سیاسی راستہ اور دنیا کے لیے قیمتی تجربہ فراہم کرتا ہے، خاص طور پر گلوبل ساوتھ ممالک کے لیے۔اس پر چین کا کیا موقف ہے ؟
جواب میں ماؤ ننگ نے کہا کہ چین کے دو اجلاس ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کا ایک مکمل اور واضح عمل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سال کے دو اجلاسوں میں نیشنل پیپلز کانگریس کے تقریباً 3,000 نمائندے اور سی پی پی سی سی کے 2,000 سے زیادہ مندوبین نے شرکت کی اور عوام کی آواز کو اعلیٰ ترین سطح پر شامل کیا گیا ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ورک رپورٹ کے مسودے کے لیے، تقریباً 4,000 آراء طلب کی گئیں اور نیٹیزنز سے 20 لاکھ سے زیادہ تجاویز اکٹھی کی گئیں، تاکہ عوام کی رائے اور دانش کو اکٹھا کیا جا سکے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ دو اجلاس کے اختتام کے بعد، سرکاری محکمے مختلف امور کو مکمل طور پر نافذ کریں گے اور عوامی رائے کی عکاسی اور سننے سے لے کر مشاورت اور عمل درآمد تک مکمل کلوز لوپ حاصل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت تمام بنی نوع انسان کی مشترکہ قدر اور تمام ممالک کے افراد کا حق ہے۔ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت سب سے زیادہ وسیع، حقیقی اور موثر جمہوریت ہے جو چین کے قومی حالات کے مطابق ہے اور اس نے انسانی سیاسی تہذیب کی افزودگی اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
Trending
- جی سی یو لاہور کے طالب علم کا سائیکل پر ایک ہزار کلومیٹر سے زائد سفر
- مسائل کے حل کیلئے قومی سطح پر ڈائیلاگ نا گزیر ہے ،پیشرفت ہونی چاہیے ‘ ہمایوں اختر خان
- 58 ارب ڈالر کے بجلی پیداوار و ترسیل کے 11 سالہ پلان کی مشروط منظوری
- قومی اتفاقِ رائے، مضبوط صوبے اور بااختیار عوام ہی مضبوط پاکستان کی بنیاد ہیں: چوہدری شجاعت حسین
- تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر وائٹ واش کر دیا
- کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی شادی، گلوکارہ مہنگی انگوٹھی خود خریدیں گی
- ایف بی آر میں اصلاحات اور ٹیکس نظام ڈیجیٹل بنانے کیلیے 20کروڑ ڈالر قرض لینے کی تیاری
- پختونخوا کے 26 اضلاع ’ہارڈ ایریا‘ قرار؛ افسران کیلیے 250 فیصد سیکیورٹی الاؤنس منظور
- The continuous increase in petrol prices is not due to global conditions but the government’s incompetence, says Shahid Afridi
- اللہ کے منصوبے پر بھروسہ کرنے لگا ہوں، ثمر جعفری نے زندگی کو نئے انداز سے دیکھنا شروع کر دیا