بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے ٹوکیو میں جاپانی وزیر خارجہ تاکیشی ایوایا اور جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چو ڈوئی یول کے ساتھ 11 ویں چین – جاپان – جنوبی کوریا وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی۔ہفتہ کے روزاس موقع پر وانگ ای نے کہا کہ سہ فریقی تعاون نے گزشتہ 20 سالوں میں مثبت نتائج حاصل کیے ہیں جس سے نہ صرف تینوں ممالک کے عوام اور ملکی ترقی میں پیش رفت ہوئی ہے بلکہ علاقائی استحکام اور معاشی انضمام کو بھی فروغ ملا ہے۔ حقائق نے ثابت کیا ہے کہ چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان تعاون جتنا مضبوط ہوگا، تینوں ممالک کی خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت اتنی ہی مضبوط ہوگی۔وانگ ای نے مزید کہا کہ اختلافات کے باوجود مل کر آگے بڑھنا عقلمندی کی علامت ہے۔ سہ فریقی تعاون کو مستحکم اور دور رس بنانے کے لیے ضروری ہے کہ دوطرفہ تعلقات باہمی طور پر مضبوط رہیں۔ خاص طور پر ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کا احترام کرنے، تضادات اور اختلافات سے نمٹنے، تعاون کو گہرا کرنے اور عمدہ اور مستحکم دوطرفہ تعلقات کو برقرار رکھنے کی بنیاد پر تعلقات کی سطح کو بلند کرنے کی ضرورت ہے۔ چین جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ اس تعاون کو مزید پختہ،مستحکم اور لچکدار بنایا جا سکے۔وانگ ای نے کہا کہ ایشیا بحرالکاہل خطے کے اہم ممالک اور دنیا کی اہم معیشتوں کی حیثیت سے چین، جاپان اور جنوبی کوریا کو کھلی معیشت کی عمومی سمت کی پاسداری کرنی چاہیے، مشترکہ طور پر آزاد تجارت کے جھنڈے کو بلند رکھنا چاہیے، اصولوں پر مبنی کثیر الجہتی تجارتی نظام کو مضبوطی سے برقرار رکھنا چاہیے، ایک کھلا، جامع اور غیر امتیازی بین الاقوامی اقتصادی ماحول پیدا کرنا چاہیے اور معاشی گلوبلائزیشن کو فروغ دینا چاہیے۔
Trending
- پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان گاڑیوں کی برآمد کا معاہدہ طے پاگیا
- بلاول کی کشمیر میں شفاف الیکشن کے لیے پی ٹی آئی کو اتحاد کی پیشکش
- سابق ٹیسٹ کپتان اور آل راؤنڈر وسیم اکرم کا گمشدہ کتا مل گیا
- Fawad Khan new photos go viral after cosmetic treatment shocking fans
- سعودی فالکن وژن گروپ کا پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی
- اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ میں رابطہ، بحیرہ احمر اور باب المندب سے متعلق گفتگو
- The ICC has announced 12 venues for the 2027 World Cup.
- محمد احمد اور فہد شیخ تنازع: فیصل قریشی کے یوٹرن پر سوشل میڈیا صارفین ناراض
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں کم ہوگئیں
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ، نوٹی فکیشن جاری