وفاقی حکومت کی جانب سے اگلے ایک روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 96 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 422 روپے 8 پیسے مقرر کردی گئی، جبکہ پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 75 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ اوگرا نے 22 ستمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کیا، اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔
پی این پی