بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں وینزویلا سے تیل درآمد کرنے والے ممالک پر ‘ٹیرف پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کے حکم نامے کی مناسبت سے سوال کے جواب میں کہا کہ چین امریکہ کی جانب سے غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں اور نام نہاد “لانگ آرم دائرہ اختیار” کے طویل مدتی غلط استعمال اور دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ ہم امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ وینزویلا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا بند کرے، وینزویلا کے خلاف غیر قانونی یکطرفہ پابندیاں اٹھائے اور وینزویلا اور دیگر ممالک کے امن، استحکام اور ترقی کے لیے مزید سازگار اقدامات کرے۔ تجارتی جنگوں اور ٹیرف جنگوں میں کوئی فاتح نہیں ہے، اور محصولات صرف امریکی کاروبار اور صارفین کو ہی زیادہ نقصان پہنچائیں گے۔
Trending
- ایشین گیمز میں میڈل حاصل کرنے کیلیے پرامید ہیں، صاحبزادہ فرحان
- انگلش کرکٹر روٹ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- کوہاٹ پولیس لائنز حملہ؛ دہشت گرد نیٹ ورک کا سراغ مل گیا
- وائٹ ہاؤس میں مختلف حلقوں سے وابستہ شخصیات کا صدر شی کا گرمجوشی سے استقبال
- پی ایچ ایف اور پاکستان میں گوگل کے مقامی پارٹنر کے درمیان معاہدہ طے پا گیا
- ایل این جی کی قیمت میں 21 فیصد سے زائد کی کمی
- فرانس کا سعودی عرب کی بندرگاہ کی حفاظت کیلئے فوجی دستے بھیجنے کا اعلان
- پاکستان میں دہشتگردی؛ ملوث افغان عناصر کے شواہد ایک بار پھر سامنے آ گئے
- چین، شینزو 23 کے عملے کی خلاءسے وسط خزاں تہوار پر نیک خواہشات
- سی ایم جی مڈ آٹم فیسٹیول گالا 2026 کے پروگراموں کی فہرست جاری