بیجنگ :سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے فارن افیئرز آفس کے ڈائریکٹر وانگ ای نے چین میں لاؤس کے سفارت خانے میں لاؤس کےسابق پارٹی اور ریاستی رہنما کھم تھائی سیفندون کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور وہاں موجود کتاب میں تعزیتی تاثرات درج کئے ۔ لاؤ س کے سفارتخانے نے تعزیت کے لئے تشریف لانے پر وانگ ای کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ وانگ ای نے کہا کہ کھم تھائی سیفندون پرانی نسل سے تعلق رکھنے والے لاؤ پارٹی اور ریاست کے ایک عظیم رہنما تھے ، جنہوں نے چین اور لاؤس کے درمیان پارٹی اور ریاست کی سطح پر تعلقات کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چین لاؤس کے ساتھ مستقبل میں بھی مل کر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ دونوں پارٹیوں اور ممالک کے اعلی ترین رہنماؤں کے مابین اتفاق رائے کی رہنمائی میں چین-لاؤس ہم نصیب معاشرے کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دیا جائے۔
Trending
- جاپان،100سال سے زائد عمر افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ
- ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 100 روپے کم ہوگیا
- شاداب خان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسری ہیٹ ٹرک
- جاپان میں بیسویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
- امن مشنز کو مزید حقیقت پسندانہ، موثر اور پائیدار بنانے کے لیے تیارہیں ،چین
- 41 سال کی عمر میں حمل: ماہرہ خان کو ’بوڑھی خاتون‘ کہنے پر ٹی وی چینل شدید تنقید کی زد میں
- انگولا اور چین کے درمیان تعلقات مسلسل ترقی کر رہے ہیں، اسپیکر انگولا
- نام نہاد رضاکارانہ برآمدی پابندیاں ڈبلیو ٹی او کے قوانین اور مارکیٹ کی معیشت کے اصولوں اور منصفانہ مسابقت کی خلاف ورزی ہیں، چینی وزارت تجارت
- چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مذاکرات کا اگلا دور 19 سے 23 ستمبر تک امریکہ میں ہو گا
- پاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہ