بیجنگ :چائنا ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز نے ایک بیان جاری کیا جس میں امریکی ٹیرف پالیسی پر سخت مخالفت کا اظہار کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے اپنے مفادات کے لیے محصولات بڑھانا یکطرفہ پسندی کا ایک ایسا عمل ہے جو ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتا ہے، معمول کے تجارتی نظام کو کمزور کرتا ہے اور عالمی آٹو انڈسٹری کی پیداوار اور سپلائی چین کے استحکام پر اس کا بہت منفی اثر ہو گا۔اس سے گاڑیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا، امریکہ سمیت مختلف ممالک میں صارفین پر اضافی بوجھ پڑے گا اور عالمی معیشت کی بحالی پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چائنا ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز امریکی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ بروقت اپنے غلط طرز عمل کو درست کرے اور مشاورت اور تبادلوں کے ذریعے باہمی فائدہ مند حل تلاش کرے۔ امریکا کے نیو سول لبرٹیز الائنس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چینی درآمدات پر محصولات عائد کرنے سے روکنے کی کوشش میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے ۔امریکی ریاست فلوریڈا کی وفاقی عدالت میں دائر مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ٹرمپ کے پاس انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاورز ایکٹ کے تحت بڑے پیمانے پر محصولات عائد کرنے اور یکم فروری کو عائد کئے جانے والے محصولات کا قانونی اختیار نہیں ہے۔معلوم ہوا ہے کہ نیو سول لبرٹیز الائنس (این سی ایل اے) ایک غیر منافع بخش عوامی مفاد کی قانونی تنظیم ہے جس کا قیام 2017 میں ہوا تھا۔
Trending
- نائب وزیراعظم ازبکستان کی 20 جولائی کو پاکستان آمد، 5 سالہ اقتصادی تعاون کے معاہدے پر دستخط متوقع
- پاکستان میں نوجوانوں کی اکثریت اب بھی اپنے مستقبل کو لے کر پُرامید، اقوام متحدہ رپورٹ
- قومی ٹیسٹ اسکواڈ ویسٹ انڈیز پہنچ گیا، کل سے تیاریوں کا آغاز ہوگا
- میں اپنی والدہ کے اخراجات نہیں اٹھاتی کیونکہ یہ میرا کام نہیں، کومل عزیز
- پاکستان وسطی ایشیائی ریاستوں سے ٹرانزٹ، لاجسٹکس کی مد میں 3 ارب ڈالر کما سکتا ہے، رپورٹ
- راولپنڈی؛ نالے سے ملنے والی بوری بند لاش آستانے کے پیر کی نکلی، قتل کی وجہ بھی سامنے آگئی
- خواہش ہے پاکستان سے عالمی باکسنگ چیمپین سامنے آئیں اس کیلیے کوشاں ہوں، عامر خان
- ’موانا‘ ڈزنی کے لیے مہنگا سودا ثابت ہوگی؟ فلم کو 100 ملین ڈالر سے زائد نقصان کا خدشہ
- کراچی سے ملک بھر میں اجناس کی سپلائی معطل، ہول سیل مارکیٹوں میں مکمل ہڑتال
- خاتون نے بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر شوہر کو ٹرین میں ہلا ک کروادیا