ہنوئی(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین اور ویتنام پر زور دیا ہے کہ وہ جدت کی جانب مل کر آگے بڑھیں۔
ویتنام کی قومی اسمبلی کے چیئرمین تران تھان مین سے ملاقات میں شی جن پھنگ نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ دنیا میں مزید استحکام اور مثبت توانائی پیدا کریں۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ ویتنام کے ان کے سرکاری دورے نے ایک بار پھر انہیں ویتنام کے دوئی موئی (اصلاحات) کے مقصد میں نئی کامیابیوں کا مشاہدہ کرنے اور چین۔ ویتنام دوستی کی مضبوط بنیاد کا ذاتی طورپر تجربہ کرنے کا موقع فراہم کیا۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور ویتنام کو اپنے راستوں اور نظاموں پر اعتماد کو مضبوط کرنا چاہئے، یکجہتی اور ہم آہنگی کو بڑھانا چاہئے، مشترکہ مستقبل کے حامل چین۔ ویتنام معاشرے کی تعمیر جاری رکھنی چاہئے جو تزویراتی اہمیت کا حامل ہے، جدت کی طرف بڑھنے کے لئے ہاتھ ملانا چاہئے اور دنیا میں مزید استحکام اور مثبت توانائی لانی چاہئے۔
چینی صدر نے مزید کہا کہ دونوں فریقین کو سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ اور چین۔ ویتنام عوامی تبادلوں کے سال کوایک موقع کے طور پر استعمال کرنا چاہئے تاکہ “سرخ جین” کو آگے بڑھایا جاسکے اور انقلابی وسائل کا بہتر استعمال کیا جاسکے تاکہ دونوں ملکوں کے عوام خاص طور پر نوجوان نسل کے درمیان ہم آہنگی اور دوستی کو بڑھایا جاسکے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنایاجاسکے۔
اس موقع پر تران تھان مین نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کا دورہ مکمل طور پر اس اہمیت کو ظاہر کرتا ہے جو سی پی سی، ملک اور چینی عوام ویتنام-چین تعلقات کو دیتے ہیں۔
Trending
- پہلے نصف سال میں چین میں سماجی لاجسٹکس کا مجموعی حجم 181 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گیا
- چین کا ترکیہ سے ڈبلیو ٹی او کے پینل فیصلے کا احترام کرتے ہوئے عملی اقدامات کا مطالبہ
- چین میں رواں سال 4 لاکھ 53 ہزار ایجادی پیٹنٹس کی منظوری
- سی پیک کے تحت پاکستانی آم کی چینی منڈی میں فروخت میں مسلسل اضافہ
- زائد پیداواری صلاحیت”: صرف چین کو ناپنے کا ایک سیاسی پیمانہ
- چین اور پیرو کے تعلقات لاطینی امریکی ممالک میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں، چینی عہدیدار
- چین اور ساؤ ٹومے و پرنسیپے کے تعلقات نے مثبت رفتار سے ترقی کی ہے، چینی صدر
- چین دنیا بھر کے امن پسند عوام کے ساتھ مل کر تاریخی انصاف کا دفاع جاری رکھے گا ، چینی وزارتِ خارجہ
- گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو نے عالمی ترقی کے فروغ کے لیے چینی دانش کو اجاگر کیا، چینی وزیر خارجہ
- چین کا نیو نیو ٹریو روبوٹکس، مصنوعی ذہانت اور اختراعی ادویات ، دنیا بھر میں مقبول ہو رہا ہے، رپورٹ